عبد الغنی تائب کی شاعری

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 13:14، 20 مارچ 2020ء از ADMIN 2 (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

Abdul Ghani Taib.jpg

عبد الغنی تائب
شاعری

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

نعتیں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اے باعث آبادیء بزم گل و لالہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اے باعث آبادیء بزم گل و لالہ

محبوب مجھے آپ کی سیرت کا حوالہ


جب آپ عطا کرتے ہیں افکار کو وسعت

ہو جاتا ہے کج فہمی کا پھر میری ازالہ


اک چشم کرم منبعء فیضان ! ادھر بھی

بیشک ہے کرم آپ کا بالا سے بھی بالا


اظہار تمنا ہے یہ خاموشیء لب بھی

پلکوں پہ مرے لعل و گہر کی ہے جو مالا


والیل کے گیسو سے ہے شب قدر کی عظمت

اور عکس رخ شاہ کا ہر دن کا اجالا


اصحاب میں یوں جلوہ فگن آپ ہیں آقا

جوں گھیرے ہوئے ماہ کو ہو تاروں کا ہالہ


ممنون کرم آپ کا یہ سارا جہاں ہے

مجھ پر بھی ہو رحمت کی نظر اے شہ والا


ہمدوش ثریا ہے کیا اہل زمیں کو

انسان کو ہے آپ نے پستی سے نکالا


تائب بھی مقدر پہ شہا ناز کرے گا

منظوری کی جو پائے سند اس کا مقالہ

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات