عاصی بیاروی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 22:04، 19 جولائی 2022ء از ADMIN 3 (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (←‏سوشل میڈیا کے روابط)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


"عاصی بیاروی"

فن شاعری کو وقار عطا کرنے والے ممتاز شاعر و ادیب عاصی بیاروی کا تعلق بیارہ قاضی سے ہے جو بھارت کے صوبے اترپردیش ضلع سدھارتھ نگر میں واقع ہے آپ 10 اکتوبر 1973 کو بیارہ قاضی میں پیدا ہوئے - آپ نے ابتدائی تعلیم مکتب اسلامیہ بیارہ قاضی میں حاصل کی درجہ پانچ پاس کرنے کے بعد مدرسہ امدادالعلوم زید پور بارہ بنکی میں عربی فارسی میں داخلہ لیا بعد ازیں لکھنؤ ندوۃ العلماء میں داخلہ لیا اور وہیں سے عالمانہ تعلیم مکمل کی- آپ کا شمار عصر حاضر کے ان قدآور شعرا میں ہوتا ہے جو اردو زبان کی آبیاری کے لئے نہایت سنجیدگی کے ساتھ مصروف عمل ہیں اور مختلف ذرائع سے اپنے ادبی فریضے کو انجام دے رہے ہیں،

ادبی سفر کا آغاز[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

آپ کے ادبی سفر کا آغاز تقریباً دس گیارہ سال کی عمر سے ہوا اس سلسلے میں مولانا شکیل عباسی، ( بیارہ قاضی) ، نسیم اختر صدیقی،(لکھنؤ) اورپروفيسر ولی الحق انصاری ,(لکھنؤ) کی شاگردی کا آپ کو شرف حاصل ہوا

نعت گوئی کا سفر[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

آپ کے یہاں ہر سال عید میلادالنبی کے موقع پر بارہ دن محفل میلاد سجتی تھی اسی میں نعتیہ اشعار پڑھنے کا موقع ملتا تھا اور وہیں سے 1983/ اور 84/ کے ملے جلے سال میں نعت گوئی کی تحریک ملی اس کے بعد ہندوستان کے مختلف صوبوں اور علاقوں کے نعتیہ مشاعروں میں آپ بطور شاعر تشریف لے گئے اس وقت آپ ممبراکلوا میں مقیم ہیں ایک آٹو میکانک ہونے کے باوجود ادبی سلسلے کو جاری رکھ کر ادب کے تئیں اپنی والہانہ عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں - بر صغیر انڈو پاک کے علاوہ دیگر ممالک کے سینکڑوں شعرا آپ کے زیر سایہ اپنے فن کو سنوارنا اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں<ref> نعت کوائنات کے لیے عالم نظامی کا پیش کردہ تعارف </ref>


حمدیہ و نعتیہ شاعری[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]


شاگرد[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

لکشمن شرما واحد

سوشل میڈیا کے روابط[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659

مزید دیکھئے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

شخصیات  : شکیل جمالی | قمر صدیقی | معین شاداب | افضل الہ آبادی | راحت انجم | عزم شاکری | عالم نظامی | عبید اعظم اعظمی | عاصی بیاروی | انجم بارہ بنکوی | قتیل شفائی | انس نبیل | اسیر برہانپوری | اقبال اشہر | طاہر فراز | زبیر گورکھپوری | محمودالحسن ماہر | سید مناظر حسن اشرف | لکشمن شرما واحد | عزیز نبیل | شکیل اعظمی | | حسن فتح پوری | خالد ندیم | دانش جاوید | نظر بجنوری | کاشف ابرار | ماجد دیوبندی | ہاشم فیروزآبادی | نعیم اختر خادمی | طاہر فراز | لکشمن شرما واحد | عمران عطائی | سید مناظر حسن اشرف | الطاف ضیاء | زبیر گورکھپوری | شکیل اعظمی | حق کانپوری | اجمل سلطانپوری | شبنم جبلپوری | گنیش بہاری طرز | ندیم صدیقی | شعور اعظمی | عرفان جعفری | مشتاق احمد مشتاق | واحد انصاری | صابر فریدی | تبسم عزیزی | شکیل عارفی | جاوید عاصی | حبیب ہاشمی | عقیل نعمانی | ساز الہ آبادی | عمران گونڈوی | اثر صدیقی |


نئے صفحات
نعت کائنات پر نئی شخصیات

حواشی و حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]