شریف عاجز

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 05:35، 4 نومبر 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (←‏چند اشعار)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


محمد شریف عاجز ، سلطان محمد عادل شاہ کے دور کا ایک اہم شاعر ہے۔ محمد شریف عاجزؔ احمد گجراتی (مصنف یوسف زلیخا۔ لیلیٰ مجنون) کا بیٹا تھا۔ احمد گجراتی گجرات سے آکر سلطان محمد قلی قطب شاہ کے دربار سے وابستہ ہوگیا‘ جبکہ اس کی اولاد بیجاپور منتقل ہوگئی۔ محمد شریف عاجز نے اپنے باپ کی طرح انہیں موضوعات پر دو مثنویاں یوسف زلیخا (۱۰۴۴ھ؍ ۱۲۶۴ء) اور لیلیٰ مجنوں (۱۴۰۶ھ ؍ ۱۶۳۶ء) تصنیف کیں۔

نعت گوئی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مثنوی لیلیٰ مجنوں میں حمد کے بعد ’’درنعت احمد محمد مصطفی‘‘ کے زیر عنوان بارہ اور ’’درصفت معراج محمد مصطفی‘‘ کے تحت [۱۹]اشعار ہیں۔ نعت میں اس نے نبی اکرم کی شان لولاک اور قولِ انامن نوری کے حوالے سے خوبصورت اشعار کہے ہیں۔ اس کے بعد چار یار اور حضرت حسینؓ کا ذکر کیا ہے۔ ’’درصفت معراج میں عاجز‘ شب معراج کے حسن،جبرئیلؑ کی آمد، سدرۃ المنتہیٰ تک حضرت جبرئیلؑ کی ہم رکابی،وہاں سے سرور کونینؐ کا تنہا آگے جانا۔ رب سے ہم کلامی اور آسمان دنیا سے زمین کو واپسی کا ذکر کیا ہے۔

چند اشعار[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

پوچھے شہ،اخی کی کھڑے ہوا ہے

کھیے جبرئیل،حد یو میری رہے

حضورصلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم پوچھتے ہیں کہ اے اخی کیوں رک گئے؟ جبرئیلؑ کہتے ہیں میری حد بس یہیں تک ہے۔


ہوا حق تین فرمان اگیں رکھ قدم

یو حضرت کے برکت ہوا ہے کرم

یعنی خدا کا فرمان ہوا کہ اے نبیؐ آگے آیئے


نبی لامکان سوں مشرف ہوئے

سلام ہوا درود حق نے آپیں لے

نبی لا مکاں کی سیر سے مشرف ہوئے اور حق تعالیٰ نے خود آپ پر درود و سلام بھیجا


کرن سور کی بھی چلی سور میں

ندی جوں دریاسوں ملی پور میں

یعنی سورج کی کرن سورج میں چلی گئی یا ندی بھرپور دریا سے مل گئی

مآخذ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

دکنی مثنویوں میں نعت ۔ ڈاکٹر نسیم الدین فریس

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

فخر الدین نظامی | میراں جی | اشرف بیابانی | پیار محمد | حسن شوقی | برہان الدین جانم | عبدل | عادل شاہی مقیمی | شریف عاجز | حسن شاہ محی الدین صنعتی | ملک خوشنود | کمال خان رستمی | ملا نصرتی | میراں میاں خاں ہاشمی | امین ایاغی | شاہ معظم | مختار بیجاپوری | قاضی محمد بحری | احمد گجراتی | وجہی | غواصی | احمد جنیدی | ابن نشاطی | طبعی | محبی | فائز