شاکر حسین شاکر

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:34، 4 فروری 2019ء از ADMIN 2 (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

Shakir Hussain Shaikr, Multan.jpg


شاکر حسین شاکر کے فن کی کئی جہتیں ہیں ۔ وہ ادبی حلقوں میں خوب صورت شاعر، ادیب ، خاکہ نگار ، کالم نگار ، مزاح نگار، کمپیئر کی حیثیت سے پہچانے جاتے ہیں ۔10 اکتوبر1964 کو ملتان میں پیدا ہوئے ۔ 1978ء میں ادبی سفر کا آغاز کیا اوربہت کم وقت میں اپنی صلاحیتوں کااعتراف کرایا ۔ اب تک ان کی بیس کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں جن میں ’’وہ عشق جوہم سے روٹھ گیا ‘‘غزلوں کاانتخاب ، جنرل اسلم بیگ مارشل لاء اورجمہوریت (سیاسیات ) ’’پاکستان کے 58 سال (تاریخ ) وہمارے نبیﷺ (بچوں کے لیے سیرت) ‘‘ مادرملت محترمہ فاطمہ جناح (سوانح) تمہیں دل میں بسانا ہے (شاعری ’’مزاح درمزاح (مزاحیہ مضامین ) ۔’’ شکر پارے (خاکے )‘‘ ’’ پوراحلوہ آدھی پوری (کھٹے میٹھے کالم ) ’’ میرے کچھ خواب (کالم)‘‘’’ سفر عشق (سفر نامہ حجاز) ‘‘’’ داستان گوکی داستان حیات (سوانح)‘‘ اورملتان میں عزاداری کی تاریخ ‘‘ اور دیگر کتب شامل ہیں ۔

شاکر حسین شاکر کی کتاب مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کو دوقومی ایوارڈ وزیر اعظم ادبی ایوارڈ اورصدارتی ایوارڈ مل چکے ہیں جو پاکستان میں اپنی نوعیت کامنفرد اعزاز ہے ۔ حکومت پاکستان ان کی خدمات کے اعتراف میں انھیں تمغہ امتیاز بھی دی چکی ہے شاکر حسین شاکر ’’ انتخاب ‘‘ کے نام سے ادبی جریدہ شائع کرتے رہے اورروزنامہ ’’ایکسپریس ‘‘ میں ’’کہتا ہوں سچ‘‘ کے نام سے کالم لکھتے ہیں ۔ وہ معاشرتی مسائل پر گہری نظر رکھتے ہیں اوراپنے کالموں کے ذریعے لوگوں کے دکھوں کامداوا کرتے ہیں ۔ شاعری میں غزل ،نظم اورہائیکو ان کے پسند یدہ موضوعات ہیں ۔

حمدیہ و نعتیہ کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نعت کائنات پر نئی شخصیات

{[ٹکر 2 }}

نئے صفحات