سہ ماہی فروغ ِ نعت، اٹک

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Aaaa.jpg

مجلاتی صحافت میں وہ رسالے یا جریدے شامل ہیں جو مقررہ مدت میں شائع ہوتے ہیں ۔ ’’نعتیہ صحافت‘‘ بھی مجلاتی صحافت کی ہی ایک قسم ہے بلا شبہ اردو میں ’’نعتیہ صحافت‘‘ کی روایت ابھی ارتقا پذیر ہے اس کے باوجود اس میدان میں نعتیہ ماہنامے" نعتیہ سہ ماہی مجلے اور کتابی سلسلے نئی آب و تاب کے ساتھ پر منظر عام پر آرہے ہیں اورنعت پر تحقیقی، تنقیدی اور فنی اسالیب پر معیاری مواد فراہم کر رہے ہیں، ان رسائل اور جرائد نے اپنے اپنے کام کی نوعیت کے لیے دائرہ کار اور حدود کار متعین کر رکھی ہیں اور ہر ایک کی خدمات قابل قدر اور قابل تحسین ہیں۔

سہ ماہی فروغ نعت اٹک بھی اردو نعتیہ صحافت کا ایک قابل ذکر مجلہ ہے جس نے نہایت کم عرصہ میں اس میدان میں اپنی حیثیت کو تسلیم کروایا ہے۔

ادارت و اجراء

اکادمی فروغ ِ نعت ، اٹک کے زیر اہتمام اردو نعتیہ صحافت کےاُفق پرسہ ماہی فروغ نعت اٹک کا پہلا شمارہ جولائی 2013ء میں طلوع ہوا جوکہ جولائی تا ستمبر 2013 کی سہ ماہی کو محیط ہے۔

سہ ماہی فروغ نعت کے مدیر سید شاکرالقادری اردو فارسی کے ایک خوش فکر اور صاحبِ طرز نعت گو شاعر ہیں۔چراغ آپ کا نعتیہ مجموعہ ہے نیز جوامع الکلم کے نام سے چالیس احادیث کا منظوم اردو ترجمہ بھی شائع ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ دینی علمی ادبی موضوعات پر مختلف کتب کے مصنف ہیں۔ آپ فارسی کے منظوم و منثور تراجم کے لیے بھی مشہور ہیں۔ آپ کی ایک وجہِ شہرت ’’ٹائپو گرافی‘‘ بھی ہے انہوں نے القلم تاج نستعلیق کے نام سے کمپیوٹر کے لیے اردو فانٹ بھی تیار کیا جس پر انہیں اردو ویب ڈاٹ آرگ اور اکادمی ادبیات پاکستان کی جانب سے ایوارڈ اور ایک لاکھ روپے نقد انعام سے بھی نوازا گیا۔ آپ کی ’’نعتیہ شاعری‘‘ کا اسلوب فکر دوسرے شعرائے نعت سے مختلف ہے انہوں نے نعت کی تخلیق میں زیادہ تر نعت کے علمی پہلوؤں کو مد نظر رکھا ہے اس اعتبار سے وہ قابل ستائش ہیں۔

مجلس تحریر و مشاورت

ڈاکٹر ریاض مجید ، فیصل آباد | ڈاکٹرعزیز احسن، کراچی | ڈاکٹر شہزاد احمد ، کراچی | ڈاکٹر عبد العزیز ساحر، اٹک | ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد، اٹک | ڈاکٹر مسعود قاضی ، اٹک | ڈاکٹر احسان اللہ طاہر، گوجرانوالہ

معاون مدیران

سید محمد ریحان الحسن گیلانی | محمد شعبان نظامی

فروغ نعت کے شمارے

شمارہ نمبر 1 | شمارہ نمبر 2 | شمارہ نمبر 3 | شمارہ نمبر 4 | شمارہ نمبر 5 | شمارہ نمبر 6 | شمارہ نمبر 7 | شمارہ نمبر 8 | شمارہ نمبر 9 | شمارہ نمبر 10 | شمارہ نمبر 11 | شمارہ نمبر 12 | شمارہ نمبر 13 | شمارہ نمبر 14 | شمارہ نمبر15 | شمارہ نمبر 16.17

خصوصی شمارے

مزید دیکھیے

گلستان ِ رحمت | گلدستہ مداح النبی | ماہنامہ نوائے نعت، کراچی | ماہنامہ کاروان ِ نعت، لاہور | سہ ماہی فروغ ِ نعت، اٹک | سہ ماہی مدحت، لاہور | نعت رنگ، کراچی | ماہنامہ حمد و نعت، کراچی | ماہنامہ نعت، لاہور | ارمغان ِ حمد، شہر ِ نعت، فیصل آباد | ماہنامہ بیاض | نعت رنگ - ہندوستانی ایڈیشن | جہان نعت، بھارت |

سید شاکر القادری | اکادمی فروغ ِ نعت، اٹک