سوئے من چشمِ رحمت خدارا ۔ ادیب رائے پوری

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:48، 14 اکتوبر 2017ء از ابو المیزاب اویس (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: شاعر: ادیب رائے پوری === نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم === میری قسمت کا چمکے ستارا سوئ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

شاعر: ادیب رائے پوری

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

میری قسمت کا چمکے ستارا

سوئے من چشمِ رحمت خدارا

میں بھی طیبہ کا کرلوں نظارا

سوئے من چشمِ رحمت خدارا


حشر میں شہ کی اُمّت کھڑی ہے

یہ گھڑی کیسی مشکل گھڑی ہے

ایک افتاد سب پر پڑی ہے

غم ہے یا آنسوؤں کی جھڑی ہے

دل ندامت سے ہیں پارہ پارہ

سوئے من چشمِ رحمت خدارا


مری کشتی میں تھا بوجھِ عصیاں

ڈوب جانے کا تھا سارا ساماں

آپ کے نامِ نامی کے قرباں

اک طرف ہوگئی موجِ طوفاں

آپ کو میں نے جس دم پکارا

سوئے من چشمِ رحمت خدارا


ایسا در اور کوئی کہاں ہے

بے سہاروں پہ سایہ جہاں ہے

ہر گھڑی رحمتِ بے کراں ہے

بس یہی ایک وہ آستاں ہے

عاصیوں کا جہاں ہے گزارا

سوئے من چشمِ رحمت خدارا


جب سے تلووں کا دھوون ملا ہے

روئے خورشید چمکا ہُوا ہے

کس لیے پھول مہکا ہُوا ہے

عنبر و کیسر و مشک کیا ہے

آپ کی زلف کا ہے اتارا

سوئے من چشمِ رحمت خدارا


ہو ادیؔبِ حزیں بھی وہاں پر

رحمتیں بٹ رہی ہوں جہاں پر

لب پہ جاری ہوں نعتیں وہاں پر

ہو نظر سرورِ دو جہاں پر

دیکھتے ہی رہے یہ نظارا

سوئے من چشمِ رحمت خدارا


مزید دیکھیں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

پیشکش[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ابو المیزاب اویس

تازہ انتخاب[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

زیادہ پڑھے جانے والے کلام