سنتے ہیں کہ محشر میں صرف ان کی رسائی ہے۔ امام احمد رضا خان بریلوی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 10:55، 29 مارچ 2017ء از ابو المیزاب اویس (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر : امام احمد رضا خان بریلوی کتاب : حدائق بخشش ===نعتِ رسولِ کریم صلی اللہ علی...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر : امام احمد رضا خان بریلوی

کتاب : حدائق بخشش

نعتِ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

سنتے ہیں کہ محشر میں صرف اُن کی رسائی ہے

گر اُن کی رسائی ہے لو جب تو بن آئی ہے


مچلا ہے کہ رحمت نے امّید بندھائی ہے

کیا بات تِری مجرم کیا بات بنائی ہے


سب نے صفِ محشر للکار دیا ہم کو

اے بے کسوں کے آقا! اب تیری دہائی ہے


یوں تو سب اُنھیں کا ہے پر دل کی اگر پوچھو

یہ ٹوٹے ہوئے دل ہی خاص اُن کی کمائی ہے


زائر گئے بھی کب کے دن ڈھلنےپہ ہے پیارے

اٹھ میرے اکیلے چل کیا دیر لگائی ہے


بازارِ عمل میں تو سودا نہ بنا اپنا

سرکارِ کرم تجھ میں عیبی کی سمائی ہے


گرتے ہووں کو مژدہ سجدے میں گرے مولیٰ

رو رو کے شفاعت کی تمہید اٹھائی ہے


اے دل یہ سلگنا کیا جلنا ہے تو جل بھی اٹھ

دم گھٹنے لگا ظالم کیا دھونی رَمائی ہے


مجرم کو نہ شرماؤ اَحباب کفن ڈھک دو

منھ دیکھ کے کیا ہوگا پردے میں بھلائی ہے


اب آپ سنبھالیں تو کام اپنے سنبھل جائیں

ہم نے تو کمائی سب کھیلوں میں گنوائی ہے


اے عشق تِرے صدقے جلنے سےچُھٹے سستے

جو آگ بجھا دے گی وہ آگ لگائی ہے


حرص و ہوسِ بد سے دل تو بھی ستم کر لے

تو ہی نہیں بے گانہ دنیا ہی پرائی ہے


ہم دل جلے ہیں کس کے ہَٹ فتنوں کے پرکالے

کیوں پھونک دوں اِک اُف سے کیا آگ لگائی ہے


طیبہ نہ سہی افضل مکّہ ہی بڑا زاہد

ہم عشق کے بندے ہیں کیوں بات بڑھائی ہے


مطلع میں یہ شک کیا تھا واللہ رضؔا واللہ

صرف اُن کی رسائی ہے صرف اُن کی رسائی ہے


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نہ عرش ایمن نہ اِنِّیْ ذَاہِبٌ میں میہمانی ہے | نتے ہیں کہ محشر میں صرف ان کی رسائی ہے | حرزِ جاں ذکرِ شفاعت کیجیے

امام احمد رضا خان بریلوی | حدائق بخشش