سرکار کی یادوں کا دریچہ جو کھلا ہو ۔ صدیق اللہ ظفر

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 06:44، 16 اگست 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: صدیق اللہ ظفر ==== {{نعت}} ==== سرکار کی یادوں کا دریچہ جو کھلا ہو دل فرطِ مسّرت سے...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: صدیق اللہ ظفر

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

سرکار کی یادوں کا دریچہ جو کھلا ہو

دل فرطِ مسّرت سے مرا غارِ حرا ہو


اک بار جو مل جائے مجھے اذنِ حضوری

چوکھٹ پر ہو سر سجدہ صد شکر ادا ہو


مجھ جیسے خطا کار کو محشر کا خطر کیا

جب سر پہ مرے آپ کی رحمت کی ردا ہو


گونج اٹھے زمانوں کی فضا نعتِ نبی سے

ہر سمت صدا صلِ علیٰ صلّ علیٰ ہو


قاتل بھی یہاں اپنے ہیں مقتول بھی اپنے

فرمائیں کرم سر کوئی تن سے نہ جدا ہو


آقا ہو سگِ در پہ بس اک نظرِ عنایت

بس ایک محبت کی نظر بہرِ خدا ہو


قدسی بھی نہ کیوں جھک کے سنیں نعتِ نبی جب

سرکار کے قدموں میں ظفر نعت سرا ہو