سترہویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 17:52، 29 اپريل 2018ء از 103.255.6.88 (تبادلۂ خیال)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

Temp Zulfiqar.jpg


از ذوالفقار علی دانش


معروف ادبی تنظیم چوپال پاکستان کے اشتراک سے


محفلِ نعت حسن ابدال کا سترہواں ماہانہ نعتیہ مشاعرہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]


زیرِ صدارت : جناب ناظم شاہجہانپوری
مہمان خصوصی : جناب حسین امجد
میزبان : جناب ملک وقار حسن
نظامت  : ڈاکٹر ملک ذوالفقار علی دانش (سیکرٹری محفلِ نعت حسن ابدال)
مقام : محلہ حطاراں حسن ابدال
تاریخ : اتوار 29 اپریل 2018 – بمطابق 12 شعبان المعظم 1439ھ

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

شرکائے مشاعرہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

محفل میں شرکت کرنے والے شعرا ء کرام کے اسمائے گرامی درجہ ذیل ہیں


راولپنڈی سے جناب نصرت یاب خان نصرت ، اٹک سے جناب سعادت حسن آس اور جناب حسین امجد ، برہان گاؤں سے جناب ظفر برہانی ، واہ کینٹ سے جناب ڈاکٹر اسد مصطفےٰ ، اور حسن ابدال سے جناب قیصر ابدالی ، جناب ناظم شاہجہانپوری ، جناب سائل بٹ ، جناب پروفیسر ظہیر قندیل ( کیڈٹ کالج حسن ابدال ) اور ڈاکٹر ملک ذوالفقار علی دانش


مشاعرے کی کاروائی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659

حسن ابدال اور گرد و نواح میں نعتیہ ادب کے فروغ کے لیے قائم تنظیم محفل نعت پاکستان حسن ابدال کے تحت سترہواں مسلسل ماہانہ نعتیہ مشاعرہ ملک گیر ادبی تنظیم چوپال پاکستان کے نعت فورم کے اشتراک سے بتاریخ 29 اپریل 2018 بمطابق 12 شعبان المعظم 1439 ھجری بروز اتوار حسن ابدال میں جناب ملک وقار حسن کی میزبانی میں منعقد ہوا ۔ محفل کی صدارت محفلِ نعت حسن ابدال کے نائب صدر بزرگ شاعر جناب ناظم شاہجہانپوری نے کی ۔ اس موقع پر اٹک سے جناب حسین امجد مہمانِ خصوصی تھے اور راولپنڈی سے بطورِ خاص اس بابرکت محفل میں شریک ہونے والے شاعر جناب نصرت یاب خان نصرت بھی خصوصی مہمان کے طور پر اسٹیج کی زینت بنے ۔ جبکہ علاقہ کے معروف صحافی جناب ملک شاہد اعوان اور ان کے صاحبزادے جناب خرم اعوان ، معروف محقق جناب سید عبد اللہ شاہ قادری ( واہ کینٹ ) اور جناب قاری حفیظ الرحمان عابد الازہری نے خصوصی طور پر بطور سامع شرکت کی سعادت حاصل کی ۔ ۔ نظامت کے فرائض سیکرٹری محفلِ نعت حسن ابدال جناب ڈاکٹر ملک ذوالفقار علی دانش نے سرانجام دیے ۔ تلاوت کی سعادت جناب نصرت یاب خان نے حاصل کی ۔ جبکہ جناب شاہد اعوان نے کلامِ باہو پرسوز تنرم میں پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی ۔ محفلِ نعت حسن ابدال کے صدر جناب قیصر ابدالی بوجہ علالت مختصر وقت کے لیے محفل میں شریک ہوئے ۔ انھوں نے اپنے کلام سے قبل محفلِ نعت کے تمام اراکین و شرکاء کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ محفل کے اختتام پر جناب قاری حفیظ الرحمان نے ملک و ملت اور حاضرینِ محفل و محفلِ نعت کے تسلسل کے لئے بالعموم اور جناب قیصر ابدالی کی صحت کی بحالی کے لیے بالخصوص دعا کی۔

"نعت کائنات"پر غیر مسلم شعراء کی شاعری کے لیے بھی صفحات تشکیل دیے گئے ہیں ۔ ملاحظہ فرمائیں : غیر مسلم شعراء کی نعت گوئی

مشاعرے میں پیش کیے گئے گلہائے عقیدت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اس مبارک محفل میں پیش کئے گئے منتخب گلہائے نعت ملاحظہ کیجیئے



ناظم شاہجہانپوری – صدرِ محفل


تجلی اک طرف اور نور اک جانب شبِ اسریٰ

وہ کیا منظر تھا جس پر آج تک آئینہ حیراں ہے

خدا کی حمد تو لازم ہے سب پر ، پر ذرا سوچو

وہ بندہ کیسا ہوگا خود خدا جس کا ثنا خواں ہے

ہوا عشقِ محمد جاگزیں جب سے مرے دل میں

نہ میرا دل مرا دل ہے ، نہ میری جاں مری جاں ہے



حسین امجد – مہمانِ خصوصی


سرورِ دیں کا نقشِ پا ہے بہت

نسبتِ شاہِ دوسرا ہے بہت

در پہ اپنے بلا لیں شاہِ امم

ہجر میں ، میں نے جی لیا ہے بہت



قیصر ابدالی - صدر محفلِ نعت حسن ابدال


اور کوئی بھی تمنا نہیں دل میں اپنے

ہو عطا دولتِ ایمان ، مدینے والے  !

سخت مشکل میں اس وقت مسلماں آقا  !

رحم  ! امت پہ نگہبان ، مدینے والے  !

مجھ پہ بھی کھول دیں اسرارِ رموزِ مدحت

مثلِ بوصیری و حسّان ، مدینے والے  !


نصرت یاب خان نصرت


حکمِ ربّی ہو تبھی نعت لکھی جاتی ہے

اذنِ ربّی ہو تبھی نعت سنی جاتی ہے

لفظ آنکھوں سے اترتے ہوں عقیدت کے طفیل

دل بھی مضطر ہو تبھی نعت کہی جاتی ہے



ڈاکٹر اسد مصطفےٰ


باوضو ہو کے لکھی جاتی ہے اب نعتِ نبی

بے وضو لفظ لکھوں ، بے ادبی ہوتی ہے

دل میں ہے مسجدِ نبوی ہی کا اک دروازہ

نکلوں باہر تو مدینہ کی گلی ہوتی ہے


سعادت حسن آس


مثال آئے کہاں سے مثال ہے ہی نہیں

حضور سا کہیں حسن و جمال ہے ہی نہیں

وہ نور ہی تھا تو لوٹا تھا عرشِ اعظم سے

وگرنہ آس بشر کی مجال ہے ہی نہیں

تمہاری آل مقدر اجالتے دیکھی

تمہاری آل سی لجپال آل ہے ہی نہیں



ظفر برہانی


سماجِ خون آشامی کا حل نظمِ رسول اللہ

اسی نسخے سے ممکن ہے علاجِ منّ و تُو کرنا

چنی ہیں جابجا مسلک کی دیواریں فقیہوں نے

لباسِ ملتِ بیضا بھی مانگے ہے رفو کرنا



سائل بٹ


عشقِ احمد ہے اگر دل میں تو لازم ٹھہرا

سر چلا جائے مگر عہد نبھایا جائے

مجھ سیہ بخت کی قسمت کے ستارے چمکیں

شہرِ طیبہ میں کبھی مجھ کو بلایا جائے



پروفیسر ظہیر قندیل


شوق بے تاب تھا تو تری بات تھی

عالم اک خواب تھا تو تری بات تھی

اب خزاں ہے مگر پھول ہیں ہر طرف

باغ شاداب تھا تو تری بات تھی

استعارے ترا حق ادا کیا کریں

لفظ نایاب تھا تو تری بات تھی



ڈاکٹر ملک ذوالفقار علی دانش ( سیکرٹری محفلِ نعت حسن ابدال و ناظمِ مشاعرہ )


حضور سرورِ عالم کے نام بھیجیں گے

سند حضور سے لینے کلام بھیجیں گے

بروزِ حشر جو جنت میں جائیں گے ، ان میں

مجھے یقیں ہے ، وہ میرا بھی نام بھیجیں گے

کچھ اور کرنے کو جنت میں ہوگا کیا دانش  !

درود ان پہ وہاں صبح و شام بھیجیں گے



مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

پہلا مشاعرہ | دوسرا مشاعرہ | تیسرا مشاعرہ | چوتھا مشاعرہ | پانچواں مشاعرہ | چھٹا مشاعرہ | | ساتواں مشاعرہ | آٹھواں مشاعرہ | نواں مشاعرہ | دسواں مشاعرہ | گیارہواں مشاعرہ | بارہواں مشاعرہ | تیرہواں مشاعرہ - دوسرا سالانہ مشاعرہ | چودہواں مشاعرہ | پندرہواں مشاعرہ | سولہواں مشاعرہ | سترہواں مشاعرہ | اٹھارہواں مشاعرہ | انیسواں مشاعرہ | بیسواں مشاعرہ | اکیسواں مشاعرہ | بائیسواں مشاعرہ | تئیسواں مشاعرہ | چوبیسواں مشاعرہ - تیسرا سالانہ مشاعرہ |

نئے صفحات
گذشتہ ماہ زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات