سائرہ خان

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 23:30، 12 جون 2019ء از 39.45.218.124 (تبادلۂ خیال)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


Female 2.jpg


سائرہ خان سحر کا تعلق [لاہور ] سے ہے ۔ آپ 21 جون 1971 کو پیدا ہوئیں ۔ ان کے شوہر جاوید ارشد خان بھی شاعر ہیں ۔ نعتیہ شاعری کی ابتدا فیس بک پر نعتیہ شاعری کے تربیتی ادارے فروغ نعت کے آن لائن طرحی مشاعروں سے کی ۔ وہاں آپ نے شاکر القادری سے اکتساب فیض حاصل کیا ۔

نعت ہائے رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ و بارک وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

فروغ نعت میں ان کی کہی ہوئی چند نعتیں یہ رہیں ۔

آنکھوں کا نور دل کی تمنا حضور آپ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

آنکھوں کا نور دل کی تمنا حضور آپ

طلمت کدہ دہر کا باب شعور آپ


دشت عمل میں کار گنہ کا ھجوم ھے

امید آسرا ہیں سہارا حضور آپ


میرے حضور آپ سے ملنا ہے لحد میں

ہے موت کے پے پیام کا کیف و سرور آپ


ہر چند گنہ گار ہوں عاصی ہوں برملا

لیکن حضور آپ ہیں میراا غرور آپ


سارا جہان آپکی رحمت کے رہن میں

سرمایہ شعور تمنا حضور آپ


سنتا نھیں ہے دل کسی باغ جناں کی بات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

سنتا نھیں ہے دل کسی باغ جناں کی بات

کرتے ہیں جب حضور تیرے آستاں کی بات


میرے کریم ختم ہوئ آپ کے طفیل

ہر اضطراب وحشت و آہ و فغاں کی بات


تیرے ہی حسن و عشق کے چرچے جہان میں

دنیاءے رنگ و بو ھو یا پھر لا مکاں کی بات


جس نے بہار پائ ھے شرع رسول سے

کرتے نھیں ھیں بھولے سے پھر وہ خزاں کی بات


ہندہ کو بھی امان ھے وحشی کو بھی امان

رحمت کی تیری بات ھے بحر رواں کی بات


اک بار جو کلام کیا حق ھے وہ بلیقیں

قول نبی ھے مالک ہردوجہان کی بات


دنیا کی بات ہو یا دل خوں چکاں کی بات

اب میں فقط کرونگی میرے مہرباں کی بات


نھیں مثال کوئ شان مصطفی کی طرح[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نہیں مثال کوئی شان مصطفی کی طرح

نہیں جمال کوئ روءے والضحی کی طرح


تیرے خیال کی آیات کا نزول ھوا

مشام جاں ھے معطر میری حرا کی طرح


انھی کی ذات سے کھلتے ھیں باب جود و سخا

نہ کوئی آیا نہ آءے گا مصطفی کی طرح


کبھی تڑپ کے پکارا جو بےقراری میں

ملے حضور مجھے درد آشنا کی طرح


تیرے ہی نام کے دل میں چراغ جلتے ہیں

ترا ھی نام لبوں پر ھے اب دعا کی طرح


ھے میرے پاس عقیدت کے سوت کی اٹی

میرا بھی دعوی ھے بڑھیا کے مدعا کی طرح


بحال قرب نشاط دل و بہار درود[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

بحال قرب نشاط دل و بہار درود

بحال ہجر قرار دلفگار درود


عجب خمار میں ڈوبی سماعت عالم

رچا ھوا فضاءوں میں کیف بار درود


ھے معصیت کا الاءو یہ آبلہ پائ

تلاش بحر سخاوت میں سازگار درود


مجھے خبر ھے سکینت وہیں سے آتی ھے

کبھی زباں پہ جو لاءوں بہ اضطرار درود


جو چاھتے ھیں سبھی کام خود سنور جائیں

پڑھو درود پڑھو ہو کے بے قرار درود


خود انکی ذات میں جلتے ہیں عافیت کے چراغ

جبھی تو پڑھتے ہیں ان پر وفا شعار درود


اب کجھ بھی نھیں تیرے سوا یاد شب و روز[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اب کجھ بھی نھیں تیرے سوا یاد شب و روز

جاہت سے تیری دل ھے میرا شاد شب و روز


اس قلب حزیں پر بھی عجب رنگ فغاں ھے

کرتا ھے مدینے کی ہی فریاد شب و روز


اس خانہ دل کو نہ رہے غیر سے نسبت

ہو تیری محبت سے یہ آباد شب و روز


میں پنج تنی ہوں میری سب دور بلاءیں

ملتی ھے مجھے غیب سے امداد شب و روز


پیغام تسلی ھے میری وحشت دل کو

سرکار مدینہ کی حسیں یاد شب و روز


اس منپع رحمت نے ھر اک آن سمیٹا

ھوتی ہوں سحر جب بھی میں ناشاد شب و روز


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت کائنات پر نئی شخصیات
نئے صفحات

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659