زندگی شاد کیا کرتی ہے ۔ عرش ہاشمی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:40، 25 مارچ 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: عرش ہاشمی === نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم === زندگی شاد کیا کرتی ہے جب انہی...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: عرش ہاشمی

نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

زندگی شاد کیا کرتی ہے

جب انہیں یاد کیا کرتی ہے

کیسے جگمگ مرے سارے درو بام

عیدِ میلاد کیا کرتی ہے

ان کے ناعت کی سدا رحمتِ رب

آپ امداد کیا کرتی ہے

اپنے آباء کی طرح مدحِ نبی

میری اولاد کیا کرتی ہے

ہو جو ویران تو پھر خانہء دل

نعت آباد کیا کرتی ہے

یادِ سرکارِ دو عالم کی گرفت

غم سے آزاد کیا کرتی ہے

آ پ کے حکم پہ فکرِ صائب

بے دھڑک صاد کیا کرتی ہے

آپ کا فقر و غنیٰ یہ دنیا

آج بھی یاد کیا کرتی ہے

ہر ڈگر عرشؔ اطاعت کے سوا

وقت برباد کیا کرتی ہے


رسائل و جرائد جن میں یہ کلام شائع ہوا[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت رنگ ۔شمارہ نمبر 25