رمز
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 06:58، 13 فروری 2020ء از مرزا حفیظ اوج (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} 300px|alt="Hafeez Oaj|link=حفیظ اوج شاعر : مرزا حفیظ اوج === {{حمد}} === رمز...)
شاعر : مرزا حفیظ اوج
حمدِ باری تعالی جل جلالہ
رمز
طبیبِ الفت کرے کچھ ایسا
کہ مرضِ فرقت کا لائے چارہ
در آئے وجداں میں نور بن کر
بشکلِ الہام مجھ میں اترے
بسا دے دل کی اُجاڑ بستی
جو تشنگی کا ہے مجھ میں صحرا
اِسی کو سیلِ کرم بنا دے
مرا مسیحا مجھی میں اُترے
شعورِ کربِ نگاہ بن کر
یا طورِ عرفاں پہ شعلہ بھڑکے
کُھلے یا مجھ پر کتاب بن کر
رموزِ مخفی عیاں نہ ہوں گر
فضول ہونا، عبث ہے جینا
مرا حدث بھی عیاں ہو مجھ پر
وجودِ مطلق ہو آشکارا
کہ خاک خود سے کرے تیمم
نمازِ اوجِؔ رضا کی خاطر
سجودِ حمد وثنا کی خاطر
مزید دیکھیے
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
نئے صفحات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|