رسا چغتائی وفات پا گئے

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 04:44، 7 جنوری 2018ء از ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: link=رسا چغتائی {{بسم اللہ }} اردو کے ممتاز شاعر رسا چغتائی 90برس کی عمر میں کراچی م...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

Rasaa Chughtai.jpg


اردو کے ممتاز شاعر رسا چغتائی 90برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے، ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر تاج مسجد آئی ایریا کورنگی نمبر 5 میں ادا کی جائے گی۔رسا چغتائی سن 1928ء میں غیر منقسم ہندوستان کی ریاست جے پور کے شہر سوائی مادھوپور میں پیدا ہوئے ،وہ حریت سمیت مختلف اخبارات سے بھی وابستہ رہے۔ان کا شاعری کا مجموعہ زنجیر ہمسائگی کے نام سے شائع ہوا،ان کی کلیات ’تیرے آنے کا انتظار رہا‘ کے نام سے شائع ہوئی تاہم رسا چغتائی غزل کے صاحب طرز شاعر کی حیثیت سے جانے جاتے تھے۔