خیال اُس کا مجھے ہر سفر میں رہتا ہے ۔ ملک زادہ جاوید

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:03، 25 مارچ 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: ملک زادہ جاوید === نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم === خیال اُس کا مجھے ہر سفر م...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: ملک زادہ جاوید

نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

خیال اُس کا مجھے ہر سفر میں رہتا ہے

کہیں بھی جاؤں مدینہ نظر میں رہتا ہے


وہ ہو عروج کاموسم کہ ہو زوال کی رُت

ترےؐ حوالے سے پتّہ شجر میں رہتا ہے


سُلگی دُھوپ مرا امتحان کیا لے گی

وہ چھاؤں بن کے مری دوپہر میں رہتا ہے


کسی دُکھے ہوئے دل میں اُسے تلاش کرو

وہ اپنے چاہنے والوں کے گھر میں رہتا ہے


ندامتوں میں بھی روشن ہے اک اُمیدِ کرم

کوئی چراغ مری چشمِ تر میں رہتا ہے


اُسی کی دین ہے جاویدؔ ہرحسیں تخلیق

تصّور اُس کا ہی دستِ ہُنر میں رہتا ہے


رسائل و جرائد جن میں یہ کلام شائع ہوا[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت رنگ ۔شمارہ نمبر 25