خاک مجھ میں کمال رکھا ہے ۔ اعجاز احمد اعجاز قادری

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 20:40، 4 اگست 2018ء از ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر : اعجاز احمد اعجاز قادری === {{نعت }} === خاک مجھ میں کمال رکھا ہے مصطفیٰﷺ نے سنبھ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر : اعجاز احمد اعجاز قادری

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

خاک مجھ میں کمال رکھا ہے

مصطفیٰﷺ نے سنبھال رکھا ہے


میرے عیبوں پہ ڈال کر پردہ

مجھ کو اچھوں میں ڈال رکھا ہے


میم سے مرضِ ہر دوا ہو کر

ہر مصیبت کو ٹال رکھا ہے


تیرے صدقے ترے کرم نے کریم

مجھ کو جگ میں خوشحال رکھا ہے


اُن کی رحمت نہیں فقط ہم پر

غیر کا بھی خیال رکھا ہے


مصطفیٰﷺ کی شبیہ حُسین و حَسن

نام پردے میں آل رکھا ہے


جو فقیرانِ شاہِ بطحٰا ہیں

اُن کی گڈری میں لال رکھا ہے


اک تری یاد کے سوا میں نے

دل سے سب کچھ نکال رکھا ہے


تیرا اعجازؔ کب کا مر جاتا

تیرے ٹکڑوں نے پال رکھا ہے


پیشکش[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اعجاز علی شاہ، بدین

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نئے اضافہ شدہ کلام
نئے صفحات

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659