حمایت علی شاعر

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 20:06، 14 جولائی 2020ء از ADMIN 3 (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


جناب حمایت علی شاعر 14 جولائی 1926ء کو اورنگ آباد دکن میں پیدا ہوئے تھے، قیام پاکستان کے بعد انھوں نے کراچی میں سکونت اختیار کی اور۔سندھ یونیورسٹی سے اردو میں ایم اے کیا۔ بعد ازاں وہ اسی جامعہ میں درس و تدریس کے فرائض انجام دیتے رہے ۔

اردو شاعری میں ان کا ایک کارنامہ تین مصرعوں ہر مشتمل ایک نئی صنف سخن ثلاثی کی ایجاد ہے ۔ <ref> عقیل عباس جعفری کی پوسٹ سے اقتباس </ref>

فنی زندگی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

جناب حمایت علی شاعر نے مختلف شعبوں میں کام کیا ہے جن میں تدریس ، صحافت، ادارت، ریڈیو، ٹیلیوژن اور فلم کے علاوہ تحقیق کا شعبہ نمایاں ہے۔ٹیلی ویژن پر ان کے کئی تحقیقی پروگرام پیش کئے جا چکے ہیں ،جن میں پانچ سو سالہ علاقائی زبانوں کے شعراء کا اردو کلام خوشبو کا سفر ،اردو نعتیہ شاعری کے سات سو سال پر ترتیب دیا گیا پروگرام عقیدت کا سفر،احتجاجی شاعری کے چالیس سال پر ترتیب دیا گیا پروگرام لب آزاد،پانچ سو سالہ سندھی شعرا کا اردو کلام محبتوں کے سفیراور تحریک آزادی میں اردو شاعری کا حصہ نشید آزادی کے نام سر فہرست ہیں۔

جناب حمایت علی شاعر نے متعدد فلموں کے لیے گیت بھی تحریر کیے جنھیں نگار اور مصور ایوارڈ سے نوازا گیا۔ان فلموں میں جب سے دیکھا ہے تمھیں، دل نے تجھے مان لیا،دامن،اک تیرا سہارا،خاموش رہو، کنیز، میرے محبوب، تصویر، کھلونا، درد دل اور نائلہ کے نام سر فہرست ہیں۔ انھوں نے ایک فلم لوری بھی پروڈیوس کی تھی جو اپنے وقت کی کامیاب ترین فلم تھی۔ حمایت علی شاعر کے فلمی نغمات کا مجموعہ بھی تجھ کو معلوم نہیں کے نام سے شائع ہوچکا ہے ۔

نعتیہ خدمات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

شعبہ اُردو سندھ یونی ورسٹی نے اپنے مجلے ’’صریرِ خامہ‘‘ کا ایک خصوصی نعت نمبر ۱1978ء میں پیش کیا۔ اس اہم اور تاریخی نمبر کے مرتب حمایت علی شاعر تھے۔ اس نمبر میں جہاں سندھ یونی ورسٹی کے نامور ادیب و محقق اساتذہ کے مضامین شائع ہوئے وہیں حمایت علی شاعر نے بھی ’’اُردو میں نعتیہ شاعری کے سات سو سال‘‘ کے عنوان سے ایک اہم تذکرہ مرتب کیا جو نعتیہ مطالعات میں ایک ’’جہت نما‘‘ حیثیت سے سامنے آیا۔ اس میں کلام کا انتخاب شعرا کے کوائف اور مختصر تعارف کے علاوہ قدیم اُردو شعرا کی شاعری میں مشکل الفاظ کے معنی بھی درج ہوئے، جس سے تذکرہ نگار کی اُردو کی کلاسیکی شاعری پر گہری نظر اور لفظیات کی معرفت کا اندازہ ہوتا ہے۔ <ref> صبیح رحمانی </ref>


نعتیہ کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

وفات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

حمایت علی شاعر کا انتقال 15 جولائی 2019 ء کو ہوا۔ وہ پکرنگ، ٹورانٹو، کینیڈا میں آسودۂ خاک ہیں <ref> عقیل عباس جعفری </ref>

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

آرزو لکھنوی | ابن صفی | پروین شاکر | ثروت حسین | جمیل الدین عالی | جون ایلیا | حفیظ ہوشیار پوری | حمایت علی شاعر | رسا چغتائی | رئیس امروہوی | شان الحق حقی | عزم بہزاد | عقیل عباس جعفری | عنبرین حسیب عنبر | فرمان فتح پوری | کاشف حسین غائر | لیاقت علی عاصم | محسن بھوپالی | نصیر ترابی