حقیقت میں وہ لطفِ زندگی پایا نہیں کرتے ۔ حامد لکھنوی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 23:57، 27 جولائی 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر : حامد لکھنوی

نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

حقیقت میں وہ لطف زندگی پایا نہیں کرتے

جو یاد مصطفیٰ ﷺ سے دل کو گرمایا نہیں کرتے


زبان پر شکوہِ رنج و الم، لایا نہیں کرتے

نبی ﷺ کے نام لیوا، غم سے گھبرایا نہیں کرتے


محمد مصطفیٰ ﷺ کے باغ کہ پھول ایسے ہیں

یہ بے پانی کے تر رہتے ہیں، مرجھایا نہیں کرتے


ندامت ساتھ لے کر حشر میں اے عاصیو جانا

سنا ہے شرم والوں کو وہ شرمایا نہیں کرتے


اگر ہوجذبہ صادق تو اکثر ہم نے دیکھا ہے

وہ خود تشریف لے آتے ہیں، تڑپایا نہیں کرتے


جو انکے دامن رحمت سے وابستہ ہیں، اے حامدؔ

کسی کے سامنے وہ ہاتھ پھیلایا نہیں کرتے


نعت خوانوں میں کلام کی پذیرائی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

| سید صبیح الدین رحمانی کی آواز میں

[http://www.naatview.com/haqeqat-mein-wo-luft-e-zindagi-owais-raza-qadri/ | اویس رضا قادری کی آواز میں[

| صدیق اسماعیل کی آواز میں

| حاجی مشتاق قادری کی آواز میں


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

حامد لکھنوی