حضور میری تو ساری بہار آپ سے ہے

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:17، 16 مئی 2022ء از ADMIN 3 (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (ADMIN 3 نے صفحہ حضور مری تو ساری بہار آپ سے ہے کو بجانب حضور میری تو ساری بہار آپ سے ہے منتقل کیا)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: رفیق ضیاء قادری

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

حضور مری تو ساری بہار آپ سے ہے

میں بے قرار تھا میرا قرار آپ سے ہے


میری تو ہستی ہی کیا ہے میرے غریب نواز

جو مل رہا ہے مجھے سارا پیار آپ سے ہے


کہاں وہ ارضِ مدینہ کہاں میری ہستی

یہ حاضری کا سبب بار بار آپ سے ہے


سیاہ کار ہوں آقا بڑی ندامت ہے

قسم خدا کی یہ میرا وقار آپ سے ہے


محبتوں کا صلہ کون ایسے دیتا ہے

سنہری جالیوں میں یارِ غار آپ سے ہے


حضور آپ کی یادوں میں اشکِ رحمت ہے

یہ میری آنکھ ضیاء اشک بار آپ سے ہے