جمال نور خدا سے مجھے نوازتے ہیں ۔ سائل نظامی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:59، 23 دسمبر 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: سائل نظامی ==== {{نعت}} ==== جمالِ نورِ خدا سے مجھے نوازتے ہیں حضور اپنی دَیا سے مج...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: سائل نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

جمالِ نورِ خدا سے مجھے نوازتے ہیں

حضور اپنی دَیا سے مجھے نوازتے ہیں


وہ بھوک سہہ نہیں سکتے ہیں اپنے ناعت کی

حضو رزقِ ثنا سے مجھے نوازتے ہیں


حد و کنار کہاں ہے عطائے سرور کی

وہ توڑ کر مرے کاسے مجھے نوازتے ہیں


مآل و مال سے ، شعرو سخن سے ، نعتوں سے

وہ کیسی کیسی ادا سے مجھے نوازتے ہیں


وہ لے کے چادرِ تطہیر میں نواسوں کو

وِلائے آلِ عباء سے مجھے نوازتے ہیں


حسن حسین بھی غوثِ جلی بھی، خواجہ بھی

مِرے نبی کے نواسے مجھے نوازتے ہیں

مزید دیکھیے

زیادہ پڑھے جانے والے کلام