تو حرف دعا ہے مرے مولا ، مرے آقا ۔ ابو الخیر کشفی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 05:03، 19 مئی 2018ء از ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر : ابو الخیر کشفی ====تو حرف دعا ہے مرے مولا ، مرے آقا{{ص}}==== تو حرف دعا ہے مرے مولا...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر : ابو الخیر کشفی


تو حرف دعا ہے مرے مولا ، مرے آقاﷺ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

تو حرف دعا ہے مرے مولا، مرے آقاﷺ

رحمت کی نوا ہے مرے مولا ، مرے آقاﷺ


گرداب بلا میں ہے ترا نام سفینہ

تو موج کشا ہے مرے مولا ، مرے آقاﷺ


اس جد مکانی سے گزر کر ترا نغمہ

میں نے بھی سنا ہے ، مرے مولا ، مرے آقاﷺ


بکھرے ہوئے لمحوں میں سلامت ہیں دل و جاں

یہ تیری عطا ہے ، مرے مولا ، مرے آقاﷺ


جو لمحہ تری یاد سے آباد ہوا ہے

اک کنج حرا ہے ، مرے مولا ، مرے آقاﷺ


تسکین دل و جاں کی ہر اک صورت مطلوب

طیبہ کی ہوا ہے ، مرے مولا ، مرے آقاﷺ


وہ گنبد خضری کے قریں طائر تنہا

کشفی کی نوا ہے ، مرے مولا ، مرے آقاﷺ

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

زیادہ پڑھے جانے والے کلام

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات