تمہارے ذرے کے پرتو ستار ہائے فلک

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 18:54، 21 دسمبر 2016ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: __TOC__ '''نعتِ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ''' از '''امام احمد رضا خان بریلوی ''' تمہارے ذرے ک...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


نعتِ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم


از امام احمد رضا خان بریلوی


تمہارے ذرے کے پرتو ستار ہائے فلک

تمہارے نعل کی ناقص مثل ضیائے فلک


اگرچہ چھالے ستاروں سے پڑ گئے لاکھوں

مگر تمہاری طلب میں تھکے نہ پائے فلک


سرِ فلک نہ کبھی تا بہ آستاں پہنچا

کہ ابتدائے بلندی تھی انتہائے فلک


یہ مت کے ان کی روش پر ہوا خود ان کی روش

کہ نقش پا ہے زمیں پر نہ صوت پائے فلک


نہ جاگ اٹھیں کہیں اہلِ بقیع کچی نیند

چلا یہ نرم نہ نکلی صدائے پائے فلک


مرے غنیجواہر سے بھر دیا دامن

گیا جو کاسہ ¿ مے لے کے شب گدائے فلک


رہا جو قانعِ یک نانِ سوختہ دن بھر

ملی حضور سے کانِ گہر جزائے فلک


تجملِ شب اسرا ابھی سمٹ نہ چکا

کہ جب سے ویسی ہی کوتل ہیں سبز ہائے فلک


خطاب حق بھی ہے در باب خلق من اجلک

اگر ادھر سے دمِ حمد ہے صدائے فلک


یہ اہل بیت کی چکی سے چال سیکھی ہے

رواں ہے بے مددِ دست آسیائے فلک


رضا یہ نعتِ نبی نے بلندیاں بخشیں

لقب زمینِ فلک کا ہوا سمائے فلک



حدائق بخشش[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

حدائق بخشش


پچھلا کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نارِ دوزخ کو چمن کر دے بہارِ عارض


اگلا کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

کیا ٹھیک ہو رُخِ نبوی پر مثالِ گل