بے مہر ساعتوں كو ثمر بار كر دیا

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 09:25، 31 اگست 2019ء از 110.36.180.17 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} link=اسلم فیضی شاعر : اسلم فیضی {{ٹکر 1 }} === {{نعت }} === بے مہر ساعتوں كو...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

Aslam Faizi.jpg

شاعر : اسلم فیضی

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

بے مہر ساعتوں كو ثمر بار كر دیا

یادِ نبیﷺ نے بخت كو بیدار كر دیا


كب زندگی كو پھول سالہجہ ہُوا نصیب

اس دشت كو تو آپ نے گلزار كر دیا


ذكرِ نبیﷺ سے روح میں اتری ہے چاندنی

دل كے حرا كو مركزِ انوار كر دیا


جینے كا كیا قرینہ سكھایا حضورۖ نے

قرآن ہی كو زینتِ كردار كر دیا


ہر بے نوا كو جرأت اظہار بخش دی

ہر بے خبر كو واقفِ اسرار كر دیا


اللہ كے سوا كوئی معبود ہی نہیں

حسنِ عمل سے اس كا بھی اظہار كردیا


اب حاضری كو اذنِ سفر دیجۓ حضورۖ

جینا مِرا فراق نے دشوار كر دیا


فیضؔی مِرے حضور كا ہے یہ بھی معجزہ

ہر دور كے شعور كو بیدار كر دیا


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات