بھٹکے ہووں کو راہ دکھانے کے واسطے ۔ سلیم کوثر

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 19:49، 19 جنوری 2019ء از ADMIN 2 (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: link=سلیم کوثر {{#seo: |title=سلیم کوثر ۔بھٹکے ہوئوں کو راہ دکھانے کے واسطےے |keywords=سلیم ک...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

Saleem Kouser.jpg


شاعر : سلیم کوثر

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

بھٹکے ہوئوں کو راہ دکھانے کے واسطے

آپؐ آ گئے چراغ جلانے کے واسطے


کیا کیا صُعوبتیں نہ اُٹھائیں حضور نے

اللہ کا پیام سُنانے کے واسطے


اک اہتمامِ خلوتِ نُور آفریں ہُوا

بندوں کو اپنے رب سے ملانے کے واسطے


دل اُن کے ذکر کے لیے اور اُن کی یاد میں

آنکھیں ملی ہیں اشک بہانے کے واسطے


جھونکا سا جیسے آ کے رُکا ہو مرے قریب

چُپکے سے کوئی بات بتانے کے واسطے


بابِ کرم دروُدوں سے کھلتا ہے صاحبو!

چابی تو چاہیے ہے خزانے کے واسطے


آخر درِ نبیؐ پہ جگہ مل گئی مجھے

کب سے بھٹک رہا تھا ٹھکانے کے واسطے


پھر میرے ساتھ ارض و سما بول اُٹھے سلیمؔ

میں چُپ ہُوا تھا نعت سُنانے کے واسطے


دُنیا ہے ایک آگ کا صحرا جہاں سلیمؔ

عشق نبیؐ ہے پھول کھلانے کے واسطے


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات