اے کاش لوگ سمجھیں تو جینا حضورؐ کا ۔ خرم خلیق

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:27، 23 دسمبر 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: خرم خلیق ==== {{نعت}} ==== اے کاش لوگ سمجھیں تو جینا حضورؐ کا جینا سکھا رہا ہے قرینہ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: خرم خلیق

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

اے کاش لوگ سمجھیں تو جینا حضورؐ کا

جینا سکھا رہا ہے قرینہ حضورؐ کا


روشن بلندیوں کا سفر کررہے تھے آپؐ

ہر کہکشاں فلک پہ تھی زینہ حضورؐ کا


لکھا ہے اُس پہ فاطمہؑ حیدرؑ حسنؑ حسینؑ

آنکھوں میں تیرتا ہے سفینہ حضورؐ کا


بارہ امامتوں کی بدولت جہان میں

پہنچا پیام سینہ بہ سینہ حضورؐ کا


ہے بادبانِ رحمتِ باری کا معجزہ

خشکی میں بھی چلے گا سفینہ حضورؐ کا


خرم سنا ہے پھر وہ نہیں دیکھتی ہیں کچھ

آنکھیں جو دیکھ آئیں مدینہ حضورؐ کا

مزید دیکھیے

زیادہ پڑھے جانے والے کلام