اے سبز گنبد والے منظور دعا کرنا ۔ صابر صابری

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 12:02، 10 دسمبر 2018ء از ADMIN 2 (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (←‏نعت خوانوں میں کلام میں پذیرائی)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر کا تعارف
نعتِ پاک کی وڈیو


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اے سبز گنبد والے منظور دعا کرنا

جب وقت نزع آئے دیدار عطا کرنا


اے نور خدا آکر آنکھوں میں سما جانا

یا در پہ بلا لینا یا خواب میں آ جانا


اے پردہ نشیں دل کے پردہ میں رہا کرنا

جب وقت نزع آئے دیدار عطا کرنا


میں قبر اندھیری میں گھبراوں گا جب تنہا

امداد کو میری تم آ جانا رسول اللہﷺ


روشن میری تربت کو للہ ذرا کرنا

جب وقت نزع آئے دیدار عطا کرنا


چہرے سے ضیا پائی ان چاند ستاروں نے

اس در سے شفا پائی دکھ درد ے ماروں نے


آتا ہے ان میں صابر ہر دکھ کی دعا کرنا

جب وقت نزع آئے دیدار عطا کرنا

نعت خوانی کے معروف کلام

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے صفحات