اپنی رحمت کے سمندر میں اتر جانے دے ۔ مظفر وارثی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 16:14، 30 اگست 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (←‏{{نعت}})
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

شاعر: مظفر وارثی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنی رحمت کے سمندر میں اتر جانے دے

بے ٹھکانہ ہوں ازل سے مجھے گھر جانے دے


سوئے بطحا لئے جاتی ہے ہوائے بطحا

بوئے دنیا مجھے گمراہ نہ کر جانے دے


خواہش ذات بہت ساتھ دیا ہے تیرا

اب جدھر میرے محمدﷺ ہیں ادھر جانے دے


موت پر میرے شہیدوں کو بھی رشک آتا ہے

اپنے قدموں سے لپٹ کر مجھے مرجانے دے


روک رضواں نہ مظفر کو درِ جنت پر

یہ محمدﷺ کا ہے منظورِ نظر جانے دے

کلام میں نعت خوانوں کی پذیرائی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

| خالد حسنین خالد کی آواز میں

| حافظ کامران قادری کی آواز میں

| ذوالفقار علی کی آواز میں