اللہ کے کرم کا رواں سلسلہ ہوا ۔ منظر پھلوری

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 12:23، 23 اگست 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: منظر پھلوری ==== {{نعت}} ==== اللہ کے کرم کا رواں سلسلہ ہوا صلِ علیٰ ہی درد والم کی...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: منظر پھلوری

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اللہ کے کرم کا رواں سلسلہ ہوا

صلِ علیٰ ہی درد والم کی دوا ہوا


دائم کرم سے گل کدہ دل کا ہرا ہوا

اسمِ رسول سے مرا ہر ڈر ہَوا ہُوا


وہ آسماں کرم کا ہے ساماں ہے سکھ کا وہ

عمرِ رواں کو مہر سے ہی حوصلہ ہوا


اسمِ امامِ مرسلاں درماں ہے روح کا

اسمِ امامِ مرسلاں دل کی دوا ہوا


اسمِ گرامی اس کا کروں ورد ہر گھڑی

اس کے کرم سے حل مرا ہر مسئلہ ہوا


سرکار کا سوالی ہے سائل اسی لیے

سائل کی ہر دعا کا وہی مدّعا ہوا