اللہ کے بعد نام ہے میرے حضور کا ۔ سوزڈیروی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 20:14، 14 اگست 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: سوزڈیروی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اللہ کے بعد نام ہے میرے حضور کا

کتنا بڑا مقام ہے میرے حضور کا


کس درجہ اہتمام ہے میرے حضور کا

ہر رات میں قیام ہے میرے حضور کا


یہ فلسفہ ان ہی دیا ہے جہان کو

انسانیت پیام ہے میرے حضور کا


قسمت میں اس کی عزّ وشرف لکھ دیا ہے

جو بھی کوئی غلام ہے میرے حضور کا


آتا ہے ان ہی ربّ کا درود وسلام بھی

یہ حدِ احترام ہے میرے حضور کا


شاہ وگدا میں فرق نہیں ان کے در پہ لکھ

یہ حُسنِ انتظام ہے میرے حضور کا


پڑھتے ملائکہ بھی درود وسلام ہیں

یہ ذکر تو مدام ہے میرے حضور کا


در سے ہوں دور آپ کے میں کیسے خوش رہوں

یہ غم تو صبح وشام ہے میرے حضور کا


وہ بولتے نہیں تھے بجز حکم رب کبھی

رب ہی کا تو کلام ہے میرے حضور کا <ref> ڈاکڑ شہزاد احمد، ایک سو ایک پاکستانی نعت گو شعرا، رنگ ادب پبلی کیشنز، کراچی ۔ 2017</ref>


حواشی و حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]