اعلی واطہر اکمل وکامل صلی اللہ علی محمد ۔ منظر پھلوری

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 12:29، 23 اگست 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: منظر پھلوری ==== {{نعت}} ==== اعلیٰ واطہر و اکمل وکامل صلی اللہ علیٰ محمد سّرِ الہ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: منظر پھلوری

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اعلیٰ واطہر و اکمل وکامل صلی اللہ علیٰ محمد

سّرِ الہٰ کے محرم وحامل صلی اللہ علیٰ محمد


دل کا سکوں اور دل کا درماں رحم وکرم کے مطلعِ احساں

اسمِ محمد روح کا حاصل صلی اللہ علی محمد


ماورا وہ ادراک کی حد سے رحم وکرم ہے اس کی مدد سے

ہر دم دم گا رے اے دل صلی اللہ علیٰ محمد


درد والم کا ہوگا مداوا اس کا ہے درکار سہارا

گہرا ساگر دور ہے ساحل صلی اللہ علیٰ محمد


دکھ اور درد کا مرہم سارے عالم کا ہے اسمِ محمد

وہ مالک اور ہر اک سائل صلی اللہ علیٰ محمد