اصل الاصول بندگی عرفانِ نعت ہے

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 17:55، 11 فروری 2020ء از مرزا حفیظ اوج (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} 300px|alt="Hafeez Oaj|link=حفیظ اوج شاعر : مرزا حفیظ اوج === {{نعت }} === اَ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


"Hafeez Oaj

شاعر : مرزا حفیظ اوج


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

اَصل اُلاصول بندگی عرفانِ نعت ہے

یا رب وہ فکر دے کہ جو شایانِ نعت ہے


یہ رفعتِ خیال، یہ پاکیزگیء فکر

مدحت سپاس ذوق یہ، فیضانِ نعت ہے


ہر شعبہء حیات ترے لطف کا رہین

”ہر شعبہء حیات میں امکانِ نعت ہے“


سر سبز و شاد رکھے خدا اہلِ عشق کو

عشّاق کی زبان گلستانِ نعت ہے


اپنی تو جستجو کا خلاصہ یہی ہے اوجؔ

جو کچھ ہے کائنات میں امکانِ نعت ہے


مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات