ارشد شاہین

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 18:57، 18 جنوری 2019ء از ADMIN 2 (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

Arshad Shaheen.jpg


آپ کا اصل نام ارشد محمود ہے ۔ آبائی گاؤں تیرو چک تحصیل کھاریاں ضلع گجرات ہے۔ 2 ستمبر 1969 کو پیدا ہوئے ۔ گورنمنٹ انٹر کالج جہلم سے ایف اے اور بی اے کا امتحان پاس کیا۔ ایم اے اردو کی غرض سے گورنمنٹ ایف سی کالج لاہور میں داخلہ لیا۔انیس سو چھیانوے میں ماسٹر کرنے کے بعد پی اے ایف کالج لاہور میں دو سال تک لیکچرار کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔بعد ازاں انیس سو اٹھانوے میں ڈویژنل پبلک سکول اینڈ انٹر میڈیٹ کالج ماڈل ٹاؤن لاہور سے بطور سینئر ٹیچر اردو منسلک ہو گئے۔جولائی دو ہزار گیارہ تک اسی ادارے سے منسلک رہے۔دوران ملازمت دو ہزار سات میں احمد مشتاق فن اور شخصیت کے موضوع پر مقالہ لکھ کر پنجاب یونیورسٹی سے ایم فل کی سند حاصل کی۔آج کل بسلسلہ درس و تدریس ناروے میں مقیم ہیں ساتھ ہی ساتھ ایجوکیشن یونیورسٹی لاہور سے باقاعدہ طالب علم کی حیثیت سےسکنڈے نیویا میں اردو زبان و ادب کے موضوع پر مقالہ بھی لکھ رہے ہیں۔

شاعری[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

شاعری کا آغاز زمانہ کالج میں ہوا ۔ ابتدائی طور پر اپنے اردو کے استاد اور کہنہ مشق شاعر جناب مکرم حسین خورشید سے اصلاح لی ۔ علاوہ ازیں کالج میں موجود اردو اور پنجابی کے صاحبانِ طرز شعرا جناب باغ حسین کمال مرحوم اور امین طرف صدیقی مرحوم سے اکتسابِ فیض کیا۔ اردو ، پنجابی ، سندھی ، انگلش اور نارویجن زبان پر عبور حاصل ہے۔اردو اور پنجابی میں شاعری کرتے ہیں۔

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659

مطبوعہ کتب[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اردو شاعری کا ایک مجموعہ "اماوس میں چاندنی " کے نام سے دو ہزار گیارہ میں شایع ہوا۔

غیر مطبوعہ کتب[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

دوسرا شعری مجموعہ "دریا سفر میں ہے" اور سفر نامۂ یورپ "آخری کنارے تک" اشاعت کے مراحل میں ہیں۔


حمدیہ و نعتیہ شاعری[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نعت کائنات پر نئی شخصیات
نئے صفحات