احمد مرسل فخر دو عالم صلی اللہ علیہ و سلم ۔ سہیل اعظم گڑھی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 12:40، 29 جون 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: سہیل اعظم گڑھی ==== {{نعت}} ==== احمد مرسل فخر دو عالم صلی اللہ علیہ و سلم مظہر اول م...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: سہیل اعظم گڑھی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

احمد مرسل فخر دو عالم صلی اللہ علیہ و سلم

مظہر اول مرسل خاتم صلی اللہ علیہ و سلم


جسم مزکی، روح مصور، قلب مجلی، نور معطر

حسن سراپا خیر مجسم صلی اللہ علیہ و سلم


وہم کی ہر زنجیر کو توڑا، ایک خدا سے رشتہ جوڑا

شرک کی محفل کردی برہم صلی اللہ علیہ و سلم


کفر کی ظلمت جس نے مٹائی دین کی دولت جس نے لٹائی

لہرایا توحید کا پرچم صلی اللہ علیہ و سلم


راہ میں کانٹے جس نے بچھائے گالی دی پتھر برسائے

اس پر چھڑکی پیار کی شبنم صلی اللہ علیہ و سلم


قبلہ نمائے سجدہ گذاراں، شعلہ سینا جلوہ فاراں

صبح بہاراں جس کا مقدم صلی اللہ علیہ و سلم


سم کے عوض داروئے شفا دی، طعن سنے اور نیک دعا دی

زخم سہے اورر بخشا مرہم صلی اللہ علیہ و سلم