آیہ کائنات کا معنی دیریاب تو ۔ علامہ محمد اقبال

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:09، 29 جون 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: علامہ محمد اقبال ==== {{نعت}} ==== آیہ کائنات کا معنی دیریاب تو نکلے تیری تلاش میں...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: علامہ محمد اقبال

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

آیہ کائنات کا معنی دیریاب تو

نکلے تیری تلاش میں قافلہ ہائے رنگ و بو


جلوتیاں مدرسہ کور نگاہ مردہ ذوق

خلوتیاں میکدہ کم طلب و نہی کدو


میں میری غزل میں ہے آتش رفتہ سراغ

میری تمام سرگزشت کھوئے ہووں کی جستجو


باد صبا کی موج سے نشو و نائے خار و خس

میرے نفس کی موج سے نشو و نمائے آرزو


خون دل و جگر سے ہے میری نوا کی پرورش

ہے رگ ساز میں رواں صاحب ساز کا لہو


فرصت کشمکش مدہ ایں اول بیقرار را

یک دو شکن زیادہ کن گیسوئے تابدار را