آئی نسیم کوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 02:55، 23 جولائی 2021ء از ADMIN 3 (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر : بیدم وارثی

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

آئی نسیم کوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

کھنچنے لگا دل سوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

کعبہ ہمارا کوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

مصحف ایماں روئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

طوبیٰ کی جانب تکنے والوں آنکھیں کھولو ہوش سنبھالو

دیکھو قد دلجوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

نام اسی کا باب کرم ہے دیکھ یہی محراب حرم ہے

دیکھ خم ابروئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

ہم سب کا رخ سوئے کعبہ سوئے محمد روئے کعبہ

کعبے کا کعبہ کوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

بھینی بھینی خوشبو لہکی بیدم دل کی دنیا مہکی

کھل گئے جب گیسوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم