آئی اجل کو ٹالنے والے تمہیں تو ہو ۔ اختر الحامدی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 10:47، 1 اگست 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: اختر الحامدی ==== {{نعت}} ==== آئی اجل کو ٹالنے والے تمہیں تو ہو تنکے میں جان ڈالنے...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: اختر الحامدی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

آئی اجل کو ٹالنے والے تمہیں تو ہو

تنکے میں جان ڈالنے تمہیں تو ہو


پُرساں جہاں میں جن کا نہ کوئی، نہ سر پرست

ان بیکسوں کو پالنے والے تمہیں تو ہو


لے ڈوبنے کو تھی جنہیں دل کی شکستگی

آقا! انہیں سنبھالنے والے تمہیں تو ہو


آتی ہے جس سے جاں تنِ بے جاں میں دفعتاً

ایسی نگاہ ڈالنے والے تمہیں تو ہو


ہر حال میں اٹھی ہے تمہاری طرف نظر

ہر حال میں سنبھالنے والے تمہیں تو ہو


آقا مدد، کہ ناوؔ مری ڈوبنے کو ہے

گرداب سے نکالنے والے تمہیں تو ہو


ہر حادثے میں تم ہوئے اختر کے دستگیر

ہر حادثے کو ٹالنے تمہیں تو ہو