جانب منزل محبوب سفر میرا ہے ۔ مظہر الدین مظہر
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 09:34، 1 اگست 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: مظہر الدین مظہر ==== {{نعت}} ==== جانب منزل محبوب سفر میرا ہے ہائے کس عالم مستی میں...)
شاعر: مظہر الدین مظہر
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
جانب منزل محبوب سفر میرا ہے
ہائے کس عالم مستی میں گزر میرا ہے
آج ہر اشک میں رنگینی و رعنائی ہے
قابل دید ہر اک لعل و گہر میرا ہے
جن کو جلووں کو ترستی ہے ملائک کی نظر
انہی رستوں ، انہی راہوں میں گزر میرا ہوگا
جسے کہتے ہیں مدینہ، وہ ہے جنت میری
جسے کہتا ہے جہاں طیبہ، وہ گھر میرا ہے
شکر ایزد در رحمت پہ جبیں ہے میری
شکر ایزد در سرکار پہ سر میرا ہے
شق کا بار فرشتوں سے اٹھایا نہ گیا
عشق کو میں نے صدا دی، یہ جگر میرا ہے