یہ آرزو نہیں کہ دعائیں ہزار دو ۔ محمد علی ظہوری

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Naat Kainaat Muhammad Ali Zahoori Kasuri.jpg

مرکزی صفحہ
اردو نعتیں
پنجابی نعتیں
سرور نقشبندی کی آواز میں

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

یہ آرزو نہیں کہ دعائیں ہزار دو

پڑھ کر نبی کی نعت لحد میں اتار دو​


دیکھا ابھی ابھی ہے نظر نے جمال یار

اے موت مجھ کو تھوڑی سی مہلت ادھار دو


سنتے ہیں جانکنی کا ہے لمحہ بہت کٹھن

لے کر نبی کا نام یہ لمحہ گزار دو


گر جیتنا ہے عشق میں لازم یہ شرط ہے

کھیلو اگر یہ بازی تو ہر چیز ہار دو۔


یہ جان بھی ظہوری نبی کے طفیل ہے

اس جان کو حضور کا صدقہ اتاردو

کلام میں نعت خوانوں کی پذیرائی

| محمد علی ظہوری کی آواز میں

| سرور حسین نقشبندی کی آواز میں

| اویس رضا قادری کی آواز میں

مزید دیکھیے

محمد علی ظہوری