یا الہی ہر جگہ تیری عطا کا ساتھ ہو ۔ احمد رضا بریلوی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:47، 7 اگست 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} زمرہ: خاص نعتیں شاعر: احمد رضا بریلوی ==== {{نعت}} ==== یا الہی ہر جگہ تیری عطا کا ساتھ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: احمد رضا بریلوی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

یا الہی ہر جگہ تیری عطا کا ساتھ ہو

جب پڑے مشکل شہِ مشکل کَشا کا ساتھ ہو


یا الہی بھول جاوؔں نزع کی تکلیف کو

شاویؔ دیدارِ حُسنِ مصطفیٰ کا ساتھ ہو


یا الہی گورِ تیرہ کی جب آئے سخت رات

ان کے پیارے منہ کی صبح جا نفرا کا ساتھ ہو


یا الہی جب پڑے محشر میں شوِر دارو گیر

امن دینے والے پیارے پیشوا کا ساتھ ہو


یا الہی جب زبانیں باہر آئیں پیاس سے

صاحبِ کوثر شہِ وعطا کا ساتھ ہو


یا الہی گریؔ محشر سے جب بھڑکیں بدن

دامنِ محبوب کی ٹھنڈی ہوا کا ساتھ ہو


یا الہی جب رضا خوابِ گراں سے سر اٹھائے

دولتِ بیدار عشقِ مصطفیٰ کا ساتھ ہو