"یا الہی حشر میں خیرالورٰی کا ساتھ ہو ۔ کفایت علی مراد آبادی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: کفایت علی مراد آبادی ==== {{مناجات}} ==== یا الہی حشر میں خیرالورٰی کا ساتھ ہو رحمت...)
 
(کوئی فرق نہیں)

حالیہ نسخہ بمطابق 11:22، 2 اگست 2017ء


شاعر: کفایت علی مراد آبادی

سانچہ:مناجات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

یا الہی حشر میں خیرالورٰی کا ساتھ ہو

رحمتِ عالم جنابِ مصطفٰے کا ساتھ ہو


یا الہی ہے یہی دن رات میری التجا

روزِ محشر شافعِ روزِ جزا کا ساتھ ہو


یا الہی جب قریبِ نیزہ آئے آفتاب

اس سزاوارِ خطابِ والضحٰے کا ساتھ ہو


یا الہی حشر میں نیچے لوائے حمد کے

سیدِ سادات فخرِ انبیا کا ساتھ ہو


یا الہی پُل کے اوپر بھی بہ ہنگامِ گزر

دستگیرِ بے کساں اس پیشوا کا ساتھ ہو


یا الہی جب عمل میزان میں تلنے لگیں

سید ثقلین و ختم الانبیاء کا ساتھ ہو


یا الہی جب قیامت میں صفیں بننے لگیں

اہلِ بیتِ مجتبٰے آلِ عبا کا ساتھ ہو


یا الہی شغلِ نعتِ مصطفائی میں رہوں

جسم و جاں میں جب تلک میرے وفا کا ساتھ ہو


بعد مرنے کے بھی ہے کافؔی کی یہ یارب دعا

دفترِ اشعارِ نعتِ مصطفٰے کا کا ساتھ ہو


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

جان محمد قدسی | کفایت علی مراد آبادی|اے شہِ کون و مکاں، ذات تری صلِّ علٰی ۔ کفایت علی مراد آبادی|گو ترقی پہ جمالِ مہِ کامل ہووے ۔ کفایت علی مراد آبادی