"ہے خدا وندی کرم نامِ نبی (واحد نظیرؔ )" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 50: سطر 50:




زیبِ جاں کیجئے نظیرؔ اس نام کو  
زیبِ جاں کیجے نظیرؔ اس نام کو  


ہے غریوبوں کا بھرم نامِ نبی
ہے غریبوں کا بھرم نامِ نبی


{{ ٹکر 11 }}
{{ ٹکر 11 }}

حالیہ نسخہ بمطابق 08:45، 31 مارچ 2018ء

WAHID NAZIR.jpg


شاعر : واحد نظیر

مطبوعہ : دبستان نعت ۔ شمارہ نمبر 2

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ہے خدا وندی کرم نامِ نبی

دور کر دیتا ہے غم نامِ نبی


ہم فقیروں کی ہے سلطانی عجب

تاج و دستار و درم نامِ نبی


وردِ جاں، وردِ نفس، وردِ نگہ

وردِ قرطاس و قلم نامِ نبی


نام سارے انبیاء کے محترم

محترم سے محترم نامِ نبی


جب سے آنکھیں با سلیقہ ہو گئیں

لکھ رہی ہیں یم بہ یم نامِ نبی


ہو گئی روشن بصیرت کی نگاہ

اہلِ دل کا جامِ جم نامِ نبی


صدقے جاؤں اے نفس کے زیر و بم

سُن رہا ہوں دم بہ دم نام ِ نبی


عمر بھر کرتے رہے کاغذ سیاہ

حاصلِ لوح و قلم نامِ نبی


زیبِ جاں کیجے نظیرؔ اس نام کو

ہے غریبوں کا بھرم نامِ نبی


"نعت کائنات"پر غیر مسلم شعراء کی شاعری کے لیے بھی صفحات تشکیل دیے گئے ہیں ۔ ملاحظہ فرمائیں : غیر مسلم شعراء کی نعت گوئی


گذشتہ ماہ زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات


"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659


زیادہ پڑھے جانے والے کلام