ہونٹوں پہ تو رہتا ہے سدا نام محمد ۔ نصیر بدایونی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 09:43، 22 اگست 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: نصیر بدایونی ==== {{نعت}} ==== ہونٹوں پہ تو رہتا ہے سدا نامِ محمد مانے ہیں کبھی آپ ن...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: نصیر بدایونی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

ہونٹوں پہ تو رہتا ہے سدا نامِ محمد

مانے ہیں کبھی آپ نے احکامِ محمد


پتّھر کی عمارت پہ تو ہوتا ہے چراغاں

دنیا میں روا کیجیے پیغامِ محمد


قرآن سے پائیں گے جو ہم راہِ ہدایت

سچ پوچھو یہی اصل ہے اسلامِ محمد


سیرت سے جو سیکھے گا یہاں آپ کی مولا

پھر خود ہی وہ پھیلائے گا پیغامِ محمد


اُمّت کی شفاعت کو چلے آئیں گے آقا

ہم پائیں گے یہ حشر میں انعامِ محمد


جو دل میں بسائے گا نصیر عشقِ محمد

لے گا بھی وہی قبر میں پھر نامِ محمد