ہوئی ہے رُوح مری جب سے آشنائے درود ۔ سلیم کوثر

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:20، 25 مارچ 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: سلیم کوثر === نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم === ہوئی ہے رُوح مری جب سے آشنائے...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: سلیم کوثر

نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ہوئی ہے رُوح مری جب سے آشنائے درود

لہو میں گونجتے رہتے ہیں نغمہ ہائے درودؐ

دروُدازل ہی سے موجود ہے پہ دنیا میں

حضورؐ آئے تو رکّھی گئی بنائے درود

کھلایہ منزلِ ہستی کا مجھ پہ رازِ نہاں

نجات کا کوئی رستہ نہیں سوائے دروُد

برہنہ لفظ لبوں سے کبھی ادانہ ہوئے

زباں نے پہنی ہے جب سے مری قبائے دروُد

پھراس کے بعد یہ سوچیں گے گفتگو کیاہو

جوآئے پہلے سُنے اور پھرسُنائے دروُد

ازل سے گونج رہی ہے سماعتوں میں اذاں

بنی بنائی ملی ہے ہمیں فضائے دروُد

وہی جو مالک ومختار ہے دوعالم کا

اسی کے نام سے ہوتی ہے ابتدائے دروُد

خدا کا شکر اداکیجیے کہ ہم کو سلیمؔ

بنامِ اسمِ محمدؐ ملی متاعِ دروُد


رسائل و جرائد جن میں یہ کلام شائع ہوا[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت رنگ ۔شمارہ نمبر 25