ہستیِ مہرباں آپ ہیں یا نبی

"نعت کائنات" سے
This is the latest revision of this page; it has no approved revision.
نظرثانی بتاریخ 12:42, 17 ستمبر 2019 از 110.36.181.119 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} link=اسلم فیضی شاعر : اسلم فیضی {{ٹکر 1 }} === {{نعت }} === ہستیِ مہرباں آپ ہیں...)

(فرق) ←پرانی تدوین | حالیہ نظرثانی (فرق) | →اگلا اعادہ (فرق)
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

Aslam Faizi.jpg

شاعر : اسلم فیضی

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم]

ہستیِ مہرباں آپ ہیں یا نبیؐ!

رحمتِ بے کراں آپ ہیں یا نبیؐ!


آپ کی یاد نے دل کو بخشا سکوں

راحتِ عاشقاں آپ ہیں یا نبیؐ!


ایک بستر ہے ٹوٹی چٹائی مگر

والیِ دو جہاں آپ ہیں یا نبیؐ!


کس نے جانا خدا کے سوا آپ کو

سرِّ کون و مکاں آپ ہیں یا نبیؐ!


جلوئہ ِ حق نما آپ کی ذات ہے

نازشِ دو جہاں آپ ہیں یا نبیؐ!


غیر کے دَر پہ فیضیؔ جھکے کس لئے

اُ س کی تسکینِ جاں آپ ہیں یا نبیؐ!

مزید دیکھیے[ترمیم]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات