ہزار دل ہزار جان سے ہمیں قبول وہ (غلام مرتضیٰ راہی ؔ )

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 09:10، 31 مارچ 2018ء از سید عرفان عرفی (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

دبستان نعت ۔ شمارہ نمبر 2


شاعر : غلام مرتضیٰ راہی

مطبوعہ : دبستان نعت ۔ شمارہ نمبر 2

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ہزار دل ہزار جان سے ہمیں قبول وہ

وہ اوّلینِ کائنات آخری رسول ﷺ وہ


تضاد قول و فعل کا محال اس کی ذات پر

وہ ضابطہ بہ ضابطہ اصول در اصول وہ


بلند قامتی میں وہ پرے مری نگاہ سے

زمیں پر آسماں کا وسیلہ ٔ نزول وہ


نفاذ کفر ہر طرف ورودِ جہل چار سو

بَلا کے خار زار میں کِھلا تھا بن کے پھول وہ


مری خوشی بھی کیا اگر نہ رو پڑوں یہ سوچ کر

مری خوشی کے واطے سدا رہا ملول وہ


"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659


گذشتہ ماہ زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات


"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659


زیادہ پڑھے جانے والے کلام