ہر کوئی ان کو چہرہ ء قرآن کہہ رہا ہے

"نعت کائنات" سے
نظرثانی بتاریخ 04:36, 26 دسمبر 2019 از ADMIN 2 (تبادلۂ خیال | شراکت)$7

(فرق) ←پرانی تدوین | Approved revision (فرق) | حالیہ نظرثانی (فرق) | →اگلا اعادہ (فرق)
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

"Khawar"

شاعر: ابو الحسن خاور

مشاعرہ : قرآن کہہ رہا ہے

نسیم سحر کے مضامین پر مشتمل مطالعات نعت اور مقصود علی شاہ کا دوسرا مجموعہ قبلہءِ مقال شائع ہوگیا ہے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم]

ہر کوئی ان کو چہرہ ءِ قرآن کہہ رہا ہے

ہر فعل جن کا آیہ ءِ قرآن کہہ رہا ہے


آو کہ مجھ میں سیرت ِ احمد کے ذائقے ہیں

ہم تشنگاں سے چشمہ ءِ قرآن کہہ رہا ہے


کس درجہ احترام ہے سرکار ِ دو جہاں کا

لا ترفعوا میں لہجہ ء قرآن کہہ رہا ہے


قد جاء وکم میں ذات محمد کی روشنی ہے

یہ لفظ "نور" عقدہ ءِ قرآن کہہ رہا ہے


اے کاش مجھ پہ آیت ِ جاووک لکھی جائے

اک، دل ہی دل میں، صفحہ ءِ قرآن کہہ رہا ہے


توریت بھی، زبور بھی، انجیل بھی ہے قائل

ان کو حبیب، کنبہ ءِ قرآن کہہ رہا ہے


سب نکتہ دان آکے "رفعنا" پہ رک گئے ہیں

ادراک اس کو سدرہ ء قرآن کہہ رہا ہے


"واللیل" زلف ہے تو وہ رخسار "والضحی" ہیں

قرآن جیسے حلیہ ءِ قرآن کہہ رہا ہے


قرآن چہرے والے کا دیدار ہو خدایا

کشکول بن کے خواندہ ءِ قرآن کہہ رہا ہے


میں ہوں محب ِ آیہ صلوا علیہ خاور

میرا دل اس کو شملہءِ قرآن کہہ رہا ہے


مزید دیکھیے[ترمیم]

نسیم سحر کے مضامین پر مشتمل مطالعات نعت اور مقصود علی شاہ کا دوسرا مجموعہ قبلہءِ مقال شائع ہوگیا ہے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات