ہر صاحب یقیں کا ایمان بن گئے ہیں ۔ اعجاز رحمانی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:34، 16 اگست 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: اعجاز رحمانی ==== {{نعت}} ==== ہر صاحبِ یقیں کا ایمان بن گئے ہیں قولِ نبی دلیل قرآن...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: اعجاز رحمانی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ہر صاحبِ یقیں کا ایمان بن گئے ہیں

قولِ نبی دلیل قرآن بن گئے ہیں


تعلیمِ مصطفےٰ نے ایسا شعور بخشا

جو آدمی نہیں تھے انسان بن گئے ہیں


آدم سے تابہ عیسیٰ، عیسیٰ سے مصطفیٰ تک

اک داستان کے کتنے عنوان بن گئے ہیں


اسلام چاہتا ہے اس واسطے اُخوّت

جب مل گئے ہیں قطرے طوفان بن گئے ہیں


اخلاقِ مصطفیٰ ہے کردار کی کسوٹی

اقوال مصطفےٰ کے میزان بن گئے ہیں


اسلام سے ہٹے ہیں جس دور میں بھی انساں

فرعون بن گئے ہیں ہامان بن گئے ہیں


کلمہ، نماز، روزہ، حج وزکوۃ یارو

دینِ محمدی کے ارکان بن گئے ہیں


جن کو ہوئی میسر دربار میں حضوری

وہ لوگ مصطفےٰ کے مہمان بن گئے ہیں


کیا حشر اپنا ہوگا اعجاز روزِ محشر

ہر بات جان کر ہم انجان بن گئے ہیں