ہر اک وجود خدایا ترا ہی ہے شیدا ہے ۔ ڈاکٹر آصف آدرؔ

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

دبستان نعت ۔ شمارہ نمبر 2

شاعر: ڈاکٹر آصف آدر( گلاسگو )

مطبوعہ : دبستان نعت ۔ شمارہ نمبر 2

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

حمد باری تعالیٰ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ہر اک وجود خدایا ترا ہی ہے شیدا ہے

عبادتوں کی وجہ تو تجھی کو سجدہ روا


حسین کتنی ہے مولا تری یہ کائنات

صدف کے موتی کی رعنائی میں ہے عکس ترا


ترے جمال سے ہر گُل میں پنہاں جذبِ طور

سما دی ریگ کے ذرّے میں وسعتِ صحرا


ہے ذرّ ے ذرّے سے افشاں کمالِ یکتائی

ہر اک حباب میں لِپٹا ہے بے کراں دریا


تِرے نشان ہیں ہر سو مگر تو خود بے نشاں

ہوائیں، لہریں، بہاریں ترا ہیں دیتیں پتہ


تو حرفِ کُن سے کرے خلق عالمِ شش جہات

ہر اک وجود میں روح پھونک دی کِرن چمکا


یہ نجم و مہر و قمر کہکشاں سیارے سب

مدارِ ہو میں رواں ہیں تِرے ہی گِرد خدا


ترے اشاروں پہ کوہساروں سے رواں دھارے

تو دھوپ میں کرے چھاؤں دے شب کو سَحر دُھلا


جسے تو چاہے دے عزت تو ہی ذلیل کرے

تو دوستوں کو کرے سُرخرو تو رکھوالا


قریب شہ رگ سے مولا سُنے تو دِل کی آواز

کرے تو مشکل کشائی کہ تو ہے غوثِ اعلیٰ


تو ابراہیم کا تھا آسرا تو ہی حوصلہ

کرے تو آگ کو گلنار سلامتی والا


ہو شکمِ مچھلی باغیچہ جدھر رہے یونس

کرے تو اونٹنی پتھر سے صالح کی پیدا


لبِ داود سے راگوں کا لحن حمد کرے

شجر، پرند، ہوائیں ہوں مست سُن کے ثنا


عصائے موسیٰ میں طاقت جو چیرے سیل رواں

کلیمی میں ہے نہاں تو ، نہیں کوئی دوسرا


زبانِ عیسیٰ سے نِکلے جو قُم بِاذنِ اللّٰہ

ترا ہی اذن ہو صادر جو کر دے مردہ کھڑا


یدِ حبیب ﷺ سے کنکراُڑیں اُڑائے تو

ہُوا بے بصر وہ جو بھی تِرے نبی ﷺ سے اُڑا


تو اِنّماَ اَمرہ ٗاِذَااَراَدَ شَیِٔ

تِرے کمال سے ہر شیٔ فروزاں سَحر افزا


تِرے جمال سے روشن ہیں نجم و مہر و قمر

تِرا قرآن ہے مردہ دِلوں کودیتا ضیاء


تِرا حبیبِ مکرم ﷺتِرا ہے عکسِ کرم

سہارا ہم کوہے کملی کا جو لے عاصی چُھپا


محیط تیرا ورأ ہے نہ لفظوں میں یہ ڈھلے

تو لَم یَزل میرے مولا تو ہے وَرَیٰ الوَرأ


تِرے حبیب ﷺ کے صدقے دُعائے آدرؔ ہے

نواز ہم کو اِذن سے ہمیں لے اپنا بنا



"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
گذشتہ ماہ زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات
نئے اضافہ شدہ کلام