گیارہویں عالمی اردو کانفرنس میں نعتیہ سیشن

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:46، 10 دسمبر 2018ء از ADMIN 2 (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search
The printable version is no longer supported and may have rendering errors. Please update your browser bookmarks and please use the default browser print function instead.

Iftikhar Arif.jpg


بشکریہ : روزنامہ نوائے وقت

کراچی (اسٹاف رپورٹر )معروف شاعر افتخار عارف نے کہا ہے کہ نعت] کو ادب کی صنف کے طور پر شمار کرنا چاہئے یعنی نعت کو ادب کی جمالیات پر پورا اُترنا چاہئے، اگر کوئی نعت لکھ رہا ہے تو یقینا وہ ثواب کا مستحق تو ہوگا مگر ادب میں شمار نہیں ہوگا، عربی اور فارسی شاعری جو نعت کے حوالے سے کی گئی ہے وہ سب ایک جگہ جمع بھی کرلی جائے تو اس کی تعداد اتنی زیادہ نہیں ہوگی جتنی زیادہ شاعری اور کام اُردو زبان میں ہوا ہے، اصنافِ سخن کے ساتھ نعت کو بعض لوگوں نے کاروبار بنا رکھا ہے، نتیجتاً سنجیدگی سے کام کرنے والے اور نعت کہنے والے شاعر گمنامی میں چلے جاتے ہیں، نعت پر لکھی جانے والی بعض کتب میں ایسی بحث اور گفتگو شامل ہوتی ہے کہ جسے پڑھ کر دل بہت دکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام منعقدہ گیارہویں عالمی اُردو کانفرنس کے تیسرے دن پہلے اجلاس سے بحیثیت صاحبِ صدر خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ’’حمد و نعت۔عقیدت سے تخلیق تک کا سفر‘‘ کے عنوان سے معروف شعراء فراست رضوی اورگہر اعظمی نے اپنے مقالے پیش کئے جبکہ معروف شاعر اعجاز رحمانی نے نعت پیش کی، نظامت کے فرائض عزیز الدین خاکی نے انجام دیئے، افتخار عارف نے مزید کہاکہ علامہ اقبال نے خود اکیلے جتنا کام نعت پر کیا ہے اتنا کام کسی اور نے نہیں کیا، کوئی شخص اپنے عقیدے کے مطابق نعت لکھ رہا ہے تو کسی اور کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ وہ اسے پابند کرے کہ وہ اس کے عقیدے یا کسی اور عقیدے کے مطابق نعت لکھے، انہوں نے کہاکہ موجودہ زمانے میں نعت کو عروج حاصل ہورہا ہے اور کئی نعت کہنے والے شاعر سامنے آرہے ہیں، نئے آنے والے شعراء سے یہ درخواست کروں گا کہ وہ نعت کو ادبی میزانیہ میں بھی رکھ کر ضرور دیکھیں اور کسی سینئر نعت گو شاعر سے اس پر اصلاح بھی لیں، فراست رضوی نے ’’نعت کے تخلیقی و جمالیاتی پہلو‘‘ کے موضوع پر اپنا مقالہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ تقدیسِ عقیدت میں ڈوبے نعت کے الفاظ اُردو شاعری کا معجزہ ہے مغفرت کا سبب بھی ہے اور اُمت کے لئے یکجہتی کا پیغام بھی، ساتھ ہی ساتھ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے اُمتی ہونے کا افتخار بھی، نعت کے سوا اور کون سی صنف سخن ایسی نہیں ہے جس کی اتنی اخلاقی جہتیں ہوں۔


مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے صفحات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659