"گوہر ملسیانی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
سطر 19: سطر 19:


*[[سیرت وکردار دیتے ہیں شہادت آپ کی ۔ حسن عسکری | سیرت وکردار دیتے ہیں شہادت آپ کی]] <ref> ڈاکڑ شہزاد احمد، انوار عقیدت، انٹرنینشل حمد و نعت فاونڈیشن کراچی ۔ جون 2000</ref>
*[[سیرت وکردار دیتے ہیں شہادت آپ کی ۔ حسن عسکری | سیرت وکردار دیتے ہیں شہادت آپ کی]] <ref> ڈاکڑ شہزاد احمد، انوار عقیدت، انٹرنینشل حمد و نعت فاونڈیشن کراچی ۔ جون 2000</ref>
*[[حصار نور میں ہوں گلشن طیبہ میں رہتا ہوں ۔ گوہر ملسیانی | حصار نور میں ہوں گلشن طیبہ میں رہتا ہوں]] <ref> ڈاکڑ شہزاد احمد، انوار عقیدت، انٹرنینشل حمد و نعت فاونڈیشن کراچی ۔ جون 2000</ref>


=== احباب کی آرا ===
=== احباب کی آرا ===

نسخہ بمطابق 10:13، 15 اگست 2017ء


Naat kainaat gohar maleesani.jpg

گوہر ملیسانی کا اصل نام میاں طفیل محمد تھا ۔ آپ 15 جولائی 1934 کو ملسیان ، بھارت میں پیدا ہوئے ۔ پاکستان کے شہر خانیوال میں رہائش اختیار کی ۔ اقبالیات میں ایم فل کیا اور شعبہ تعلیم میں خدمات سر انجام دیں ۔


شاعری

احباب کی آرا

سید صبیح الدین صبیح رحمانی

"نعتیہ ادب کے فروغ ارتقا میں گوہر ملسیانی کی مساعی جمیلہ کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا انہوں نے نعتیہ ادب کو اپنی کتب اور تحریروں سے بہت باثروت کیا اس باب میں ان کی کتابیں عصر حاضرکے نعت گو،مظہر نور،جذبات شوق اور ارمغان شوق اہمیت رکھتیں ہیں ۔


سبط ِ جمال پٹیالوی

سبط جمال پٹیالوی نے 2015 گوہر ملسیانی پر " گوہر ملسیانی ۔ فن اور شخصیت " کے نام سے ایک کتاب لکھی جس میں فرمایا

"گوہر ملسیانی نے نہ صرف اسلامی اصناف شعری کی تخلیق میں دلچسپی لی بلکہ حمد ونعت لکھنے والے اہل سخن کی تخلیقات کوبھی سنجیدگی سے سراہا۔"عصرحاضر کے نعت گو"گوہر ملسیانی کے قلم سے نکلنےوالا وہ ادبی شاھکار ھے جس نے ان کے تنقیدی جوھرہی کو اجاگر نہیں کیا بلکہ پاکستان کے ادبی منظرنامے پر نعت کے ادبی اسالیب کی چاندنی بھی بکھیر دی۔ادب کے عمومی جہتوں سے وابستہ رہ کر بھی تنقید،تحقیق،شاعری اور نثری ادب کے شعبوں میں گوہر ملسیانی نے ایسا کام کردیا ھے جس کی روشنی سے علم وادب کے آفاق پر ہمیشہ اجالا رہے گا"

مطبوعات

نعتیہ ادب

مظہر نور، نعتیہ شاعری | عصر حاضر کے نعت گو | متاع ِ شوق ، نعتیہ شاعری | جذبات ِ شوق، نعتیہ شاعری | ارمغان ِ شوق ، حمد و نعت

بچوں کا ادب

سلطان صلاح الدین ایوبی | پھول و کانٹے | یادوں کے گلاب | روشن کرنیں | اقبال کی نظمیں | طارق بن زیاد | خالد بن ولید | شیر شاہ سوری

دیگر مطبوعات

غم اعلیِ | انتخاب کلام ۔ شکیل بدایونی | اردو انگریزی بول چال | شوق شہادت زندہ ہے | اقبال، علامہ اقبال کیسے بنے | جلتی رتوں کی یاد | حرمین شریفن کی فضاوں میں | کاروان ِ خیال ، انتخاب | آفتاب ِ آگہی کا سلسلہ | سخن کا چراغ ۔ تنقید | چمن زار حقائق ۔ منظومات

نعت کائنات پر مضامین

نعت اوررسول اکرم کے تقاضے ، نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 25


وفات

محمد گوہر ملسیانی 25 فروری 2017 کو شب 11 بجے ہارٹ اٹیک سے انتقال فرماےگئے ۔

شراکتیں

سید صبیح الدین رحمانی

مزید دیکھیے

سید شاکر القادری | ریاض مجید | خورشید رضوی | نسیم سحر | عزیز احسن | سید صبیح الدین رحمانی