گنہ آلود چہرے اشک سے ڈھلوائے جاتے ہیں ۔ ریاض مجید

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Naat Kainaat Riaz Majeed.jpg


شاعر: ریاض مجید

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

گنہ آلود چہرے اشک سے ڈھلوائے جاتے ہیں

مواجہ پر، پھر اس کے بعد زائر لائے جاتے ہیں


کیا جاتا ہے صیقل، جاں کو احساسِ ندامت سے

یہاں لانے سے پہلے چشم ودل چمکائے جاتے ہیں


ہے پاس خاطر پاکیزہ سرکار، اللہ کو

گنہ گار اس جگہ پر، پاک کرکے لائے جاتے ہیں


احاطہ سا کئے رکھتا ہے جاں کو نور کا ہالہ

درودِ پاک کے انوار جاں پر چھائے جاتے ہیں


ڈراتی ہی نہیں ہے پُل صراط حشر کی وحشت

جو تیرے ہیں، تری رحمت کے سائے سائے جاتے ہیں


خطاکاروں کو بھی محرومِ رحمت وہ نہیں رکھتے

گنہ گاروں پہ بھی پہیم کرم فرمائے جاتے ہیں


ہے لطفِ خاص ان کی رحمت للعالمینی کا

مدینے میں ہم ایسے روسیہ بھی پائے جاتے ہیں


حرم میں ہے ریاض، اللہ اکبر! کیا مقدّر ہے

کرم کا سوچ کر آنکھوں میں آنسو آئے جاتے ہیں

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

زیادہ پڑھے جانے والے کلام